حج ویزا میں توسیع سے معیشت میں تنوع کو فروغ ملے گا: سعودی عرب

حج ویزا میں توسیع سے معیشت میں تنوع کو فروغ ملے گا: سعودی عرب
TT

حج ویزا میں توسیع سے معیشت میں تنوع کو فروغ ملے گا: سعودی عرب

حج ویزا میں توسیع سے معیشت میں تنوع کو فروغ ملے گا: سعودی عرب

کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ سعودی معیشت کو متنوع بنانے کی پالیسی کو فروغ دینے کے ضمن میں حج ویزہ کی مدت میں تین ماہ کی توسیع ایک بہترین آئیڈیا ہے، جس سے مملکت کی خدمت، سیاحت اور تجارتی معیشت کے ذرائع کو وسیع کرنے، روزگار کے نئے مواقع بڑھانے اور بالواسطہ طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ علاوہ ازیں اس سے جدہ ہوائی اڈے پر دباؤ کو کم کرنے اور دیگر شہروں کے ہوائی اڈوں کی سرگرمیوں اور خاص طور پر سیاحتی و ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب عالمی سطح پر گزشتہ تین سالوں میں کورونا کی پابندیوں سے آزادی کے بعد مہمان نوازی کا شعبہ بحال ہو رہا ہے۔ (...)

ہفتہ 20 ذی الحج 1444 ہجری - 08 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16293]

الابراہیم کو سعودی انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا

نیشنل انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فیصل الابراہیم (الشرق الاوسط)

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فیصل الابراہیم کو نیشنل انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اور شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں وزراء کونسل نے کل منگل کے روز ریاض میں منعقدہ اپنے اجلاس کے دوران قومی انفراسٹرکچر فنڈ کے نظام کی منظوری دی، جسے کونسل نے 2021 میں نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ سے منسلک ترقیاتی فنڈز اور بینکوں میں سے ایک کے طور پر منظور کیا تھا۔

الابراہیم، جو مئی 2021 کے آغاز سے وزارت اقتصادیات اور منصوبہ بندی کی قیادت کر رہے تھے، نے اس اعتماد اور ولی عہد کی حمایت کو سراہا، جس سے امید افزا شعبوں میں اقتصادی تبدیلی کو ممکن بنانے اور قومی ترقیاتی اداروں کی کارکردگی و کردار کو مسلسل فروغ دینے، ان کی مالی اعانت اور سرمایہ کاری کے طریقوں کی پائیداری کےذریعے "سعودی ویژن 2030" کے اہداف کے حصول میں کردار ادا کیا جائے گا۔(...)

بدھ-26 رجب 1445ہجری، 07 فروری 2024، شمارہ نمبر[16507]