سعودی عرب میں "انسانی حقوق کے کمیشن" بقائے باہمی کی اقدار کے فروغ اور نفرت کا مقابلہ کرنے کی دعوت دے رہا ہے

سعودی انسانی حقوق اتھارٹی (الشرق الاوسط)
سعودی انسانی حقوق اتھارٹی (الشرق الاوسط)
TT

سعودی عرب میں "انسانی حقوق کے کمیشن" بقائے باہمی کی اقدار کے فروغ اور نفرت کا مقابلہ کرنے کی دعوت دے رہا ہے

سعودی انسانی حقوق اتھارٹی (الشرق الاوسط)
سعودی انسانی حقوق اتھارٹی (الشرق الاوسط)

انسانی حقوق کے کمیشن نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کی بھی پرواہ کیے بغیر سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے سامنے ایک انتہا پسند کی طرف سے قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی ہے۔

کمیشن کی خاتون چیئرمین ڈاکٹر ہلا بنت مزید التویجری کی سربراہی میں گیارہویں اجلاس کی سرگرمیوں کے دوران وضاحت کی گئی کہ متعدد ممالک میں دیکھی جانے والی یہ انتہا پسندانہ کارروائیاں نفرت انگیز تقاریر، انتہا پسندی کے خاتمے سے پیچھے ہٹتے قدموں کی نشاندہی کرتی ہیں۔ جو کہ ان ممالک میں لوگوں کے درمیان رواداری و بقائے باہمی کو فروغ دینے کے علاوہ مسلم اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کی بھی خلاف ورزی ہے۔

کمیشن نے رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی معیارات میں طے شدہ اصولوں اور دفعات پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت پر زور دیا، جو امن عامہ، قومی سلامتی، صحت عامہ، عمومی اخلاقیات، دوسروں کے حقوق اور ان کی ساکھ کے تحفظ کے لیے ضروری قانونی پابندیوں کے تحت آزادی رائے اور آزادی اظہار سے مشروط ہو۔ کمیشن نے قومی، نسلی یا مذہبی منافرت پر مبنی دعوت کو ممنوع قرار دیا، جو امتیازی سلوک، دشمنی یا تشدد کے لیے اکسانے کا باعث بنے اور انسانی حقوق کی تکمیل، باہمی انحصار اور ناقابل تقسیم ہونے کے اصول کے منافی ہو۔(...)

پیر 22 ذی الحج 1444 ہجری - 10 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16295]

سعودی عرب اور مصر میڈیا تعاون بڑھانے کا جائزہ لے رہے ہیں

مصری وزیر اعظم ڈاکٹر مصطفیٰ مدبولی مصر کے نئے انتظامی دارالحکومت میں سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری وزراء کونسل)

سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے قاہرہ کے اپنے سرکاری دورے کے دوران مصری حکام کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ میڈیا تعاون کے فروغ کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا، اور مصری وزیر اعظم ڈاکٹر مصطفی مدبولی نے نئے انتظامی دارالحکومت میں ان کا خیرمقدم کیا۔

مدبولی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ملاقات مشترکہ تعاون کی حمایت اور  اس کی مضبوطی کے فریم ورک میں اور دونوں ممالک کی مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کے ضمن میں ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مختلف شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی ان قریبی اور مضبوط برادرانہ تعلقات کے عکاس ہے جو ان کی قیادتوں کو باہم جوڑے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب، الدوسری نے دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبے میں مشترکہ تعاون کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کام کی اہمیت اور مضبوطی کے لیے سعودی قیادت کی ہدایات کی نشاندہی کی، تاکہ سیاسی سطح پر تعلقات میں پائے جانے والے امتیاز اور اتفاق رائے کو برقرار رکھا جا سکے۔

وزیر اطلاعات الدوسری نے مصر کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی اور دونوں ممالک کے مابین ہر سطح پر تعلقات، تعاون اور جاری ہم آہنگی کے اظہار میں میڈیا کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے سپریم کونسل فار میڈیا ریگولیشن کے چیئرمین کرم جبر کی دعوت پر مصر میں میڈیا رہنماؤں کے ایک گروپ سے بھی ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے متعدد خیالات اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جن کا مقصد مختلف سطحوں پر دونوں ممالک کے درمیان موجود میڈیا تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]