محمد بن سلمان اور اردگان بات چیت پر مبنی اجلاس منعقد کر رہے ہیں

سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز جدہ میں ترک صدر رجب طیب اردگان کا خیر مقدم کرتے ہوئے
سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز جدہ میں ترک صدر رجب طیب اردگان کا خیر مقدم کرتے ہوئے
TT

سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے پیر کی شام جدہ کے السلام پیلس میں ترک صدر رجب طیب اردگان کا خیرمقدم کیا اور ان کے لیے سرکاری استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سعودی ولی عہد اور ترک صدر کے درمیان باضابطہ بات چیت اور دو طرفہ ملاقات منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کے فروغ پر بات کی گئی اور علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ ترک صدر اس سے پہلے بھی دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعلقات اور اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے ضمن میں ایک سرکاری دورے پر جدہ آ چکے ہیں۔

منگل-30 ذوالحج 1444 ہجری، 18 جولائی 2023، شمارہ نمبر[16303

ریاض اور واشنگٹن خطے کی صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان (الشرق الاوسط)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، اور خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی وزیر آسٹن کے ساتھ ریاض اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک تعلقات اور دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے مابین تعاون کے شعبوں کا بھی جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]