سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے منگل کے روز فرانسیسی صدر کے لبنان کے لیے خصوصی ایلچی جان یوس لی ڈریان کے ساتھ لبنانی فائل میں تازہ ترین پیشرفت سمیت علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی پیش رفت اور اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جدہ میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں نے سعودی عرب اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت متعدد شعبوں میں مشترکہ تعاون کو تیز کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
اس ملاقات میں سعودی وزراء کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ کے مشیر نزار العلولا اور مملکت میں فرانس کے سفیر لڈوگ پوئے نے شرکت کی۔
بدھ-01 محرم الحرام 1445ہجری، 19جولائی 2023، شمارہ نمبر[16304]