سعودی ولی عہد نے کنگ سعود یونیورسٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کا حکم دے دیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز (SPA)
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز (SPA)
TT

سعودی ولی عہد نے کنگ سعود یونیورسٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کا حکم دے دیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز (SPA)
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز (SPA)

کل منگل کے روز سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم اور شاہی کمیشن برائے ریاض شہر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کنگ سعود یونیورسٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کا شاہی حکم نامہ جاری کیا۔ ولی عہد کی جانب سے اس مدعا کو اٹھائے جانے کے بعد شاہی حکم کے تحت یونیورسٹی کو اتھارٹی کی زیر نگرانی ایک خودمختار، غیر منافع بخش تعلیمی ادارے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

یہ یونیورسٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا، جس کی صدارت یوسف البنیان نے کی اور وزیر برائے انسانی وسائل و سماجی ترقی نے بطور نائب اس شرکت کی جب کہ درج ذیل نے اس جلاس میں بطور رکن شرکت کی، جن میں وزیر برائے مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز، وزیر صنعت اور معدنی وسائل، یونیورسٹی کے چانسلر، سعودی اتھارٹی برائے ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے چیئرمین، کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کے سی ای او، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے جنرل اتھارٹی کے گورنر، غیر منافع بخش ریاض فاؤنڈیشن کے سی ای او، اور کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر، سعودی ٹورازم اتھارٹی کے سی ای او، سعودی چیمبرز یونین کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے نمائندے سلمان السدیری، طل ناظر اور جمانا الراشد شامل ہیں۔(...)

بدھ 08 محرم الحرام 1445 ہجری - 26 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16311]

خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]