سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کے فروغ کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا۔
جمعرات کے روز جدہ میں شہزادہ محمد بن سلمان کی سلیوان سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اہمیت کے حامل علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔
استقبالیہ میں سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز، وزیر مملکت، رکن وزراء کونسل و قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد العیبان، وزیر مملکت اور وزراء کونسل کے رکن محمد آل شیخ اور پبلک انسویٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسر الرمیان نے شرکت کی۔ (...)
جمعہ 10 محرم الحرام 1445 ہجری - 28 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16313]