سعودی عرب 8 ممالک کے شہریوں کو الیکٹرانک سیاحتی ویزوں کی اجازت دے رہا ہے

جو کہ دنیا کے ساتھ کھلے پن اور رابطوں کے فروغ کی کوشش میں ہے

انفرادی ویزا سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کی سیر کرنے اور عمرہ کرنے کی سہولت ہوگی (SPA)
انفرادی ویزا سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کی سیر کرنے اور عمرہ کرنے کی سہولت ہوگی (SPA)
TT

سعودی عرب 8 ممالک کے شہریوں کو الیکٹرانک سیاحتی ویزوں کی اجازت دے رہا ہے

انفرادی ویزا سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کی سیر کرنے اور عمرہ کرنے کی سہولت ہوگی (SPA)
انفرادی ویزا سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کی سیر کرنے اور عمرہ کرنے کی سہولت ہوگی (SPA)

سعودی عرب نے آذربائیجان، البانیہ، ازبکستان، جنوبی افریقہ، جارجیا، تاجکستان، کرغزستان اور مالدیپ کے شہریوں کے لیے سیاحتی ویزوں کو الیکٹرانک یا آمد پر ویزے کے لیے درخواست دینے کی اجازت دے دی ہے، اس سلسلے یہ پہلے اعلان کردہ 49 ممالک میں شامل ہو جائیں گے جبکہ خلیج میں رہائش پذیر افراد کو یہ سہولت پہلے ہی دی جا چکی ہے۔

جب کہ یہ اقدام سعودی عرب میں سیاحت کی حکمت عملی اور "وژن 2030" کے تحت سیاحتی شعبے کو ترقی دے کر ملکی پیداوار میں اس کی شراکت کو 3 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد تک لے جانے کے ضمن میں ہے، جس سے 10 لاکھ اضافی روزگار کے مواقع میسر ہونگے، جن سے مملکت کے شہری ترجیحی بنیادوں پر مستفید ہونگے اور اس کا ہدف 2030 تک 100 ملین سیاحوں کو مملکت کی جانب راغب کرنا ہے۔

وزیٹر ویزا افراد کو حج کے سیزن کے علاوہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں کی سیر کرنے اور عمرہ کی رسومات ادا کرنے کی اجازت دے گا، جب کہ مملکت میں قیام کے دوران انہیں اپنی شناختی دستاویزات ہمہ وقت اپنے ساتھ رکھنا ہونگی اور قواعد و ضوابط اور ہدایات پر عمل درآمد کرنا ہوگا، جب کہ انہیں فریضہ حج کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔ (...)

پیر 20 محرم الحرام 1445 ہجری - 07 اگست 2023ء شمارہ نمبر [16323]

الابراہیم کو سعودی انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا

نیشنل انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فیصل الابراہیم (الشرق الاوسط)

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فیصل الابراہیم کو نیشنل انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اور شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں وزراء کونسل نے کل منگل کے روز ریاض میں منعقدہ اپنے اجلاس کے دوران قومی انفراسٹرکچر فنڈ کے نظام کی منظوری دی، جسے کونسل نے 2021 میں نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ سے منسلک ترقیاتی فنڈز اور بینکوں میں سے ایک کے طور پر منظور کیا تھا۔

الابراہیم، جو مئی 2021 کے آغاز سے وزارت اقتصادیات اور منصوبہ بندی کی قیادت کر رہے تھے، نے اس اعتماد اور ولی عہد کی حمایت کو سراہا، جس سے امید افزا شعبوں میں اقتصادی تبدیلی کو ممکن بنانے اور قومی ترقیاتی اداروں کی کارکردگی و کردار کو مسلسل فروغ دینے، ان کی مالی اعانت اور سرمایہ کاری کے طریقوں کی پائیداری کےذریعے "سعودی ویژن 2030" کے اہداف کے حصول میں کردار ادا کیا جائے گا۔(...)

بدھ-26 رجب 1445ہجری، 07 فروری 2024، شمارہ نمبر[16507]