سعودی عرب دنیا کے ممالک کے ساتھ اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اپنی دلچسپی کی تصدیق کرتا ہے

شہزادہ محمد بن سلمان جدہ کے السلام پیلس میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (ایس پی اے)
شہزادہ محمد بن سلمان جدہ کے السلام پیلس میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (ایس پی اے)
TT

سعودی وزراء کونسل نے کل منگل کے روز "وژن 2030" کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں دلچسپی کا اعادہ کیا اور باہمی فائدے کے شعبوں میں اس سے متعلق بے مثال مواقع کی تصدیق کی۔

یہ بات جدہ کے السلام پیلس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں سامنے آئی، جس میں انہیں خادم حرمین شریفین کی ایسواتینی کے بادشاہ، روانڈا کے صدر اور ایتھوپیا کے وزیر اعظم سے ہونے والی بات چیت کے مواد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ان ملاقاتوں میں تمام تر توجہ سعودی عرب اور ان کے ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے پہلوؤں پر مرکوز کی گئی۔

کابینہ نے سعودی عرب میں سرکاری اور نجی شعبوں کے وفود کے لاطینی امریکہ کے متعدد ممالک کے دوروں کے نتائج کی تعریف کی، جس کے نتیجے میں مشترکہ کام کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں کے مجموعے پر دستخط ہوئے۔ )...)

بدھ-29 محرم الحرام 1445ہجری، 16 اگست 2023، شمارہ نمبر[16332]

ریاض میں "بین الاقوامی دفاعی نمائش" نے 7 ارب ڈالر کے خریداری کے معاہدے حاصل کر لیے

ریاض میں منعقدہ عالمی دفاعی نمائش کے دوسرے ایڈیشن کا منظر (واس)

رواں سال سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ عالمی دفاعی نمائش کے دوسرے ایڈیشن میں 26 ارب ریال (تقریباً 7 بلین ڈالر) کے 61 خریداری کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جب کہ اس نمائش میں 116 ممالک کی نمائندگی کرنے والے 773 نمائش کنندگان اور 441 سرکاری وفود نے شرکت کی اور اس کا تیسرا ایڈیشن 2026 میں منعقد ہونے کی امید ہے۔

نمائش کو 106 ہزار افراد نے دیکھا اور نمائش کے ایام میں 73 معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جن میں 17 صنعتی شرکت کے معاہدے بھی شامل ہیں۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے گورنر انجینئر احمد بن عبدالعزیز العوہلی نے نمائش کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی تقریب خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سرپرستی اور ولی عہد، وزیر اعظم اور جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان کی مسلسل دلچسپی اور پیروی کی بدولت "اس نمائش کو یہ عظیم کامیابی حاصل ہوئی کہ دنیا کی بہترین دفاعی اور سیکورٹی نمائشوں میں سے ایک بنی اور یہ سعودی قیادت کی جانب سے اسے خاص اہتمام دینے کی عکاس ہے۔ علاوہ ازیں یہ (وژن 2030) کے مطابق فوجی خدمات اور آلات پر 50 فیصد اخراجات کو مقامی بنانے کے ضمن میں ہے۔" (...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]