سعودی عرب نے ریاض میں عالمی آبی تنظیم قائم کر لی

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز
TT

سعودی عرب نے ریاض میں عالمی آبی تنظیم قائم کر لی

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت سعودی عرب کی جانب سے ریاض میں عالمی آبی تنظیم کے قیام کا اعلان کیا، جس کا مقصد پانی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ممالک اور تنظیموں کی کوششوں کو ایک جامع  اور مکمل انداز میں ترقی دینا ہے۔

یہ تنظیم تکنیکی تجربات، اختراعات، تحقیق اور ترقی کے تبادلے اور ان کے فروغ کے لیے کام کرنے کے علاوہ معیاری ترجیحی منصوبوں کے قیام اور ان کی مالی اعانت میں سہولت فراہم کرے گی، تاکہ آبی وسائل کی پائیداری کو یقینی بنایا کر سب کے لیے ان تک رسائی کو ممکن بنایا جا سکے۔

یہ اقدام دنیا بھر میں پانی کے چیلنجوں سے نمٹنے میں مملکت کے کردار اور ماحولیاتی پائیداری کے مسائل سے متعلق اس کے عزم کی تصدیق کرتا ہے، جو پانی کی پیداوار، نقل و حمل اور تقسیم سے متعلق اس کے کئی دہائیوں پر محیط عالمی تجربے کی بنیاد پر ہے۔ علاوہ ازیں درپیش چیلنجوں کے لیے تکنیکی حل تلاش کرنے اور پانی کے مسائل کو بین الاقوامی ایجنڈے میں سرفہرست رکھنے میں اس کا کردار قابل ذکر ہے جس کے سبب اس منصوبے میں دنیا بھر کے 4 براعظموں کے ممالک کو پانی اور سیوریج کے منصوبوں کے لیے 6 بلین ڈالر سے زیادہ کی فنانسنگ فراہم کرنا شامل ہے۔

یہ تنظیم اپنے مقاصد کے حصول کے لیے پانی کے مسائل کے حل کے لیے موثر مہارت رکھنے والے اور کردار ادار کرنے والے ممالک کے علاوہ ان ممالک کے ساتھ بھی کام کرے گی جنہیں پانی کے مسائل کا سامنا ہے تاکہ وہ اپنے قومی ایجنڈے میں متعلقہ منصوبوں کو ترجیح دیں، کیونکہ اندازے کے مطابق عالمی آبادی 9.8 بلین تک پہنچ جائے گی جس کے سبب توقع کی جا رہی ہے کہ 2050 تک پانی کی طلب میں دوگنا اضافہ ہو جائے گا۔ (...)

منگل-20 صفر 1445ہجری، 05 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16352]



ریاض میں "بین الاقوامی دفاعی نمائش" نے 7 ارب ڈالر کے خریداری کے معاہدے حاصل کر لیے

ریاض میں منعقدہ عالمی دفاعی نمائش کے دوسرے ایڈیشن کا منظر (واس)
ریاض میں منعقدہ عالمی دفاعی نمائش کے دوسرے ایڈیشن کا منظر (واس)
TT

ریاض میں "بین الاقوامی دفاعی نمائش" نے 7 ارب ڈالر کے خریداری کے معاہدے حاصل کر لیے

ریاض میں منعقدہ عالمی دفاعی نمائش کے دوسرے ایڈیشن کا منظر (واس)
ریاض میں منعقدہ عالمی دفاعی نمائش کے دوسرے ایڈیشن کا منظر (واس)

رواں سال سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ عالمی دفاعی نمائش کے دوسرے ایڈیشن میں 26 ارب ریال (تقریباً 7 بلین ڈالر) کے 61 خریداری کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جب کہ اس نمائش میں 116 ممالک کی نمائندگی کرنے والے 773 نمائش کنندگان اور 441 سرکاری وفود نے شرکت کی اور اس کا تیسرا ایڈیشن 2026 میں منعقد ہونے کی امید ہے۔

نمائش کو 106 ہزار افراد نے دیکھا اور نمائش کے ایام میں 73 معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جن میں 17 صنعتی شرکت کے معاہدے بھی شامل ہیں۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے گورنر انجینئر احمد بن عبدالعزیز العوہلی نے نمائش کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی تقریب خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سرپرستی اور ولی عہد، وزیر اعظم اور جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان کی مسلسل دلچسپی اور پیروی کی بدولت "اس نمائش کو یہ عظیم کامیابی حاصل ہوئی کہ دنیا کی بہترین دفاعی اور سیکورٹی نمائشوں میں سے ایک بنی اور یہ سعودی قیادت کی جانب سے اسے خاص اہتمام دینے کی عکاس ہے۔ علاوہ ازیں یہ (وژن 2030) کے مطابق فوجی خدمات اور آلات پر 50 فیصد اخراجات کو مقامی بنانے کے ضمن میں ہے۔" (...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]