سعودی قیادت کی جانب سے مراکش میں زلزلہ متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے ہوائی پُل کی ہدایات

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان
TT

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے زلزلے سے متاثرہ برادر مراکشی عوام کی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش میں کل اتوار کے روز "شاہ سلمان امداد اور انسانی ریلیف سینٹر" کو پروازوں کے ذریعے مختلف امدادی سامان پہنچانے کی ہدایات کیں، جیسا کہ سعودی نیوز ایجنسی (SPA) نے رپورٹ کیا ہے۔

شاہی دیوان کے مشیر اور سینٹر کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے تصدیق کی کہ فراہم کردہ امداد خادم حرمین شریفین اور ان کے ولی عہد کی جانب سے برادر مراکشی عوام کے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے اور تباہ کن زلزلے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ہے، جب کہ اس زلزلے میں برادر مملکت مراکش میں جان و مال کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔

ڈاکٹر الربیعہ نے وضاحت کی کہ ان فراخدلانہ ہدایات کے تحت سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی قیادت میں سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی ٹیمیں انسانی امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے بھیجی جائیں گی، تاکہ زلزلے کے حادثہ کے بعد ملبے میں پھنسے متاثرہ افراد کو نکالنے میں مدد فراہم کریں۔(...)

پیر-26 صفر 1445ہجری، 11 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16358]

"سعودیہ-بحرین رابطہ کونسل" وسیع تر افق کی جانب شراکت کو مضبوط کرتی ہے

ریاض میں سعودی بحرین رابطہ کونسل کے تیسرے اجلاس کا منظر (واس)

کل بدھ کے روز سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے بحرینی ہم منصب شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے دونوں اطراف کی ذیلی کمیٹیوں کے سربراہ شہزادوں اور وزراء کی موجودگی میں "کوآرڈینیشن کونسل" کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی، جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باہمی گہرے و مضبوط برادرانہ تاریخی تعلقات کے فریم ورک کے اندر میں ہے۔

سعودی ولی عہد نے ان مضبوط اور گہرے تاریخی تعلقات کی تعریف کی جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کو باندھتے ہیں، اور خلیج تعاون کونسل کے اتحاد کے حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے وژن کے حصول کے لیے مزید کوششیں کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس سے ان ممالک کے عوام کے لیے استحکام اور ترقی حاصل ہو گی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ تعاون کے تمام شعبوں میں کونسل اور اس کی کمیٹیوں کے ذریعہ کئے گئے اقدامات سے دونوں ممالک کی قیادتوں کی خواہش کے مطابق ان کے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔(...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]