میرے دورہ بھارت نے تعاون کے فروغ کی ہماری مشترکہ خواہش کی تصدیق کی: محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد نئی دہلی کے صدارتی محل میں بھارتی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کرتے ہوئے (SPA)
سعودی ولی عہد نئی دہلی کے صدارتی محل میں بھارتی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کرتے ہوئے (SPA)
TT

سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے زور دیا کہ ان کے دورہ بھارت نے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کی تصدیق کرنے اور دونوں ممالک کی عوام کے مفاد کے لیے تعاون و شراکت داری کو بڑھانے کی مشترکہ خواہش میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے نئی دہلی کے سرکاری دورے سے روانگی کے بعد بھارتی صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کو شکریہ کے دو پیغامات بھیجے، جن میں انہوں نے اپنے اور اپنے ساتھ آنے والے وفد کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور ان دونوں کی اچھی صحت و خوشی اور ان کے ملک و عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ جو بات چیت کی ان میں دونوں ممالک کے درمیان ٹھوس تعلقات پر زور دیا گیا، اور تمام شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا، جس سے ان کے اور ان کی عوام کے مفادات حاصل ہوں۔ انہوں نے "اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل" کے اجلاس کے مثبت نتائج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا "ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر نمایاں اثر پڑے گا۔"

انہوں نے نریندر مودی کی زیر صدارت "جی -20" سرسربراہی اجلاس کے دوران حاصل ہونے والے مثبت نتائج کی تعریف کی، اور اس کے جاری کردہ فیصلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ممالک کے درمیان تعاون اور عالمی معیشت کی شرح نمو کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

منگل-27 صفر 1445ہجری، 12 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16359]

سعودی عرب کا اعتدال کی اقدار کو پھیلانے اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے کے عزم کا اعادہ

وزراء کونسل نے "منسٹری آف ہیومن ریسورسز" کے زیر نگرانی ہاؤسنگ سپورٹ کی قسطوں کی ادائیگی کے طریقہ کار میں ترمیم کی (واس)

سعودی وزراء کونسل نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کے دوسرے اجلاس کے نتائج کی تعریف کی، جس کی میزبانی ریاض نے کی، اور نشاندہی کی کہ مملک کی جانب سے "اتحاد" کے لیے 100 ملین ریال کا فنڈ مختص کرنے سے اعتدال پسندی کی اقدار کو پھیلانے اور تشدد و انتہا پسندی کو مسترد کرنے کے لیے اس کے نقطہ نظر اور عزم کی تصدیق ہوتی ہے۔

یہ بات کل منگل کے روز ریاض میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران سامنے آئی، جب کہ اس دوران کونسل کو کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد کے خیرمقدم اور ان کی سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے نتائج سے آگاہ کیا گیا۔ جس میں دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کی مضبوطی اور تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو گہرا کرنے کی مشترکہ خواہش سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر رابطہ اور مشاورت کو جاری رکھنے پر کام کرنے پر زور دیا گیا۔

وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے وضاحت کی کہ کونسل نے کثیر جہتی تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ تعاون کے شعبوں کی حمایت جاری رکھنے کے علاوہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور مستقبل کو مزید خوشحال و محفوظ بنانے سے متعلق گزشتہ دنوں میں سعودی عرب اور متعدد ممالک کے درمیان ہونے والے تمام رابطوں اور ملاقاتوں پر تبادلہ خیال کیا۔ (...)

بدھ-26 رجب 1445ہجری، 07 فروری 2024، شمارہ نمبر[16507]