"سعودی وزراء" علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امدادی کاوشوں کا جائزہ لے رہے ہیں

قومی دن ہماری تاریخ، عظمتوں اور کامیابیوں پر فخر کرنے کا موقع ہے: شاہ سلمان

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نیوم میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (SPA)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نیوم میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (SPA)
TT

"سعودی وزراء" علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امدادی کاوشوں کا جائزہ لے رہے ہیں

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نیوم میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (SPA)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نیوم میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (SPA)

منگل کے روز نیوم میں سعودی وزراء کونسل نے علاقائی و بین الاقوامی صورت حال میں پیش رفت اور مملکت کی جانب سے لیبیا میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو خوراک اور پناہ گاہوں کی فراہمی سمیت "دنیا بھر میں ضرورت مند اور مصیبت زدہ افراد کی انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے" کی کوششوں کا جائزہ لیا۔

یہ سب خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے ضمن میں ہے، اس دوران کابینہ نے سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن کی تقریبات کے بارے میں بھی بات چیت کی، جو کہ اگلے ہفتے کے روز ہے۔ اس موقع  کی مناسب پر ملک کی قابل فخر تاریخ، اس کی عظمت، شان اور کامیابیوں پر فخر کا اظہار کیا گیا، جو کہ مزید روشن اور خوشحال مستقبل کی جانب گامزن ہے اور اس ملک کی سلامتی، استحکام اور قومی ہم آہنگی پر خدا کا شکر ادا کیا۔ (...)

بدھ-05 ربیع الاول 1445ہجری، 20 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16367]

ریاض میں "بین الاقوامی دفاعی نمائش" نے 7 ارب ڈالر کے خریداری کے معاہدے حاصل کر لیے

ریاض میں منعقدہ عالمی دفاعی نمائش کے دوسرے ایڈیشن کا منظر (واس)

رواں سال سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ عالمی دفاعی نمائش کے دوسرے ایڈیشن میں 26 ارب ریال (تقریباً 7 بلین ڈالر) کے 61 خریداری کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جب کہ اس نمائش میں 116 ممالک کی نمائندگی کرنے والے 773 نمائش کنندگان اور 441 سرکاری وفود نے شرکت کی اور اس کا تیسرا ایڈیشن 2026 میں منعقد ہونے کی امید ہے۔

نمائش کو 106 ہزار افراد نے دیکھا اور نمائش کے ایام میں 73 معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جن میں 17 صنعتی شرکت کے معاہدے بھی شامل ہیں۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے گورنر انجینئر احمد بن عبدالعزیز العوہلی نے نمائش کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی تقریب خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سرپرستی اور ولی عہد، وزیر اعظم اور جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان کی مسلسل دلچسپی اور پیروی کی بدولت "اس نمائش کو یہ عظیم کامیابی حاصل ہوئی کہ دنیا کی بہترین دفاعی اور سیکورٹی نمائشوں میں سے ایک بنی اور یہ سعودی قیادت کی جانب سے اسے خاص اہتمام دینے کی عکاس ہے۔ علاوہ ازیں یہ (وژن 2030) کے مطابق فوجی خدمات اور آلات پر 50 فیصد اخراجات کو مقامی بنانے کے ضمن میں ہے۔" (...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]