سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ مملکت سعودیہ "اکیسویں صدی میں کامیابی کی سب سے بڑی کہانی ہے، اور یہی اس صدی کی کہانی ہے۔" شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ بیان "نیوم" شہر سے امریکی "فاکس نیوز" چینل کے اہم پولیٹیکل براڈکاسٹر بریٹ بائر کے ساتھ ایک جامع انٹرویو کے دوران سامنے آیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے نشاندہی کی کہ سعودی عرب اس وقت تمام شعبوں میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارا مقصد ہمیشہ سعودی عرب کو بہتر بنانا اور چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کرنا ہے۔" انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ، "وژن 2030 ہمارا عزم ہے، اور ہم نے اس کے اہداف تیزی سے حاصل کیے ہیں اور بڑے عزائم کے ساتھ نئے اہداف کا تعین کیا ہے۔" شہزادہ محمد بن سلمان نے وضاحت کی کہ "سعودی عرب نے جی-20 ممالک میں مسلسل دو سال ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں سب سے تیز رفتار ترقی کی ہے۔" (...)
جمعرات-06 ربیع الاول 1445ہجری، 21 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16368]