سعودی عرب نے ہفتے کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے سلامتی کونسل کے کردار کو موثر بنانے کے لیے اصلاحات کے اپنے مطالبے کی تجدید کی تاکہ یہ مزید منصفانہ انداز میں "ہماری آج کی نمائندگی کرے اور بین الاقوامی سطح پر پیش آنے والی تبدیلیوں اور پیشرفتوں سے ہم آہنگ ہو کر مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے میں زیادہ موثر ثابت ہو۔"
یہ بات خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی عرب کی جانب سے جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں خطاب کے دوران کہی، جب کہ ان کا یہ بیان بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں اقوام متحدہ کے اہداف و مقاصد کے حصول کی اپنی مستقل خواہش کی بنیاد پر ہے۔
اتوار-09 ربیع الاول 1445ہجری، 24 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16371]