سعودی عرب نے سلامتی کونسل کو مزید منصفانہ اور موثر بنانے کے لیے اصلاحات کے مطالبے کی تجدید کی

اور خطے و دنیا میں سلامتی، استحکام اور ترقی کے قیام کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا

شہزادہ فیصل بن فرحان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے سعودی عرب کی جانب سے تقریر کرتے ہوئے (رائٹرز)
شہزادہ فیصل بن فرحان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے سعودی عرب کی جانب سے تقریر کرتے ہوئے (رائٹرز)
TT

سعودی عرب نے سلامتی کونسل کو مزید منصفانہ اور موثر بنانے کے لیے اصلاحات کے مطالبے کی تجدید کی

شہزادہ فیصل بن فرحان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے سعودی عرب کی جانب سے تقریر کرتے ہوئے (رائٹرز)
شہزادہ فیصل بن فرحان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے سعودی عرب کی جانب سے تقریر کرتے ہوئے (رائٹرز)

سعودی عرب نے ہفتے کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے سلامتی کونسل کے کردار کو موثر بنانے کے لیے اصلاحات کے اپنے مطالبے کی تجدید کی تاکہ یہ مزید منصفانہ انداز میں "ہماری آج کی نمائندگی کرے اور بین الاقوامی سطح پر پیش آنے والی تبدیلیوں اور پیشرفتوں سے ہم آہنگ ہو کر مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے میں زیادہ موثر ثابت ہو۔"

یہ بات خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی عرب کی جانب سے جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں خطاب کے دوران کہی، جب کہ ان کا یہ بیان بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں اقوام متحدہ کے اہداف و مقاصد کے حصول کی اپنی مستقل خواہش کی بنیاد پر ہے۔

اتوار-09 ربیع الاول 1445ہجری، 24 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16371]

خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]