سعودی عرب آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی خاطر امن عمل کی بحالی کے لیے کوششوں میں تعاون کا منتظر ہے

شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں "وزراء" نے جدہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تنظیمی امور کی منظوری دی

شہزادہ محمد بن سلمان نیوم شہر میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (SPA)
شہزادہ محمد بن سلمان نیوم شہر میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (SPA)
TT

سعودی عرب آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی خاطر امن عمل کی بحالی کے لیے کوششوں میں تعاون کا منتظر ہے

شہزادہ محمد بن سلمان نیوم شہر میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (SPA)
شہزادہ محمد بن سلمان نیوم شہر میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (SPA)

سعودی وزراء کونسل نے منگل کے روز امید ظاہر کی کہ سعودی عرب، عرب لیگ اور یورپی یونین کی طرف سے مصر اور اردن کے تعاون سے مشرق وسطی میں شروع کیے گئے امن عمل کو بحال کرنے کی کوششیں خطے میں سلامتی اور استحکام کے حصول میں معاون ثابت ہوں گی جو کہ بین الاقوامی قانونی قراردادوں اور عرب امن اقدام کے مطابق 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے ممکن ہے کہ جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو۔

کونسل نے نیوم میں ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران  اس بات کا اعادہ کیا کہ مملکت نے ویانا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی جنرل کانفرنس میں انسانیت کی خدمت کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر عمل درآمد کی اہمیت اور خاص طور پر مشرق وسطی سمیت دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے حصول کے لیے اپنی حمایت کی یقین دہانی کی۔

اجلاس کے آغاز میں شہزادہ محمد بن سلمان نے برادر اور دوست ممالک کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے مملکت کے 93ویں قومی دن کے موقع پر ان کےپر خلوص جذبات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے بھی ان کے ممالک کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ (...)

بدھ-12 ربیع الاول 1445ہجری، 27 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16374]

سعودی عرب اور مصر میڈیا تعاون بڑھانے کا جائزہ لے رہے ہیں

مصری وزیر اعظم ڈاکٹر مصطفیٰ مدبولی مصر کے نئے انتظامی دارالحکومت میں سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری وزراء کونسل)

سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے قاہرہ کے اپنے سرکاری دورے کے دوران مصری حکام کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ میڈیا تعاون کے فروغ کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا، اور مصری وزیر اعظم ڈاکٹر مصطفی مدبولی نے نئے انتظامی دارالحکومت میں ان کا خیرمقدم کیا۔

مدبولی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ملاقات مشترکہ تعاون کی حمایت اور  اس کی مضبوطی کے فریم ورک میں اور دونوں ممالک کی مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کے ضمن میں ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مختلف شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی ان قریبی اور مضبوط برادرانہ تعلقات کے عکاس ہے جو ان کی قیادتوں کو باہم جوڑے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب، الدوسری نے دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبے میں مشترکہ تعاون کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کام کی اہمیت اور مضبوطی کے لیے سعودی قیادت کی ہدایات کی نشاندہی کی، تاکہ سیاسی سطح پر تعلقات میں پائے جانے والے امتیاز اور اتفاق رائے کو برقرار رکھا جا سکے۔

وزیر اطلاعات الدوسری نے مصر کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی اور دونوں ممالک کے مابین ہر سطح پر تعلقات، تعاون اور جاری ہم آہنگی کے اظہار میں میڈیا کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے سپریم کونسل فار میڈیا ریگولیشن کے چیئرمین کرم جبر کی دعوت پر مصر میں میڈیا رہنماؤں کے ایک گروپ سے بھی ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے متعدد خیالات اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جن کا مقصد مختلف سطحوں پر دونوں ممالک کے درمیان موجود میڈیا تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]