سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی فون کال وصول کی۔
رابطے کے دوران دونوں سربراہوں نے حالیہ وقت میں غزہ اور اس کے اطراف میں جاری عسکری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا، جب کہ ولی عہد نے فوجی کارروائیوں کو روکنے کے طریقوں پر بات کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا کہ جس میں بے گناہ لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں۔
انہوں نے یقین دہانی کی کہ مملکت صورتحال کو پرسکون کرنے کے لیے رابطوں کو تیز کرنے، موجودہ کشیدگی کو روکنے اور بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے، علاوہ ازیں غزہ کا محاصرہ ختم کرنے سمیت امن و استحکام کی راہوں کی بحالی کی فضا پیدا کرنے پر کام کرنا شامل ہے تاکہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق حاصل ہوں اور انہیں انصاف اور دیرپا امن حاصل ہو۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے زور دیا کہ مملکت، معصوم شہریوں کو کسی بھی طرح سے نشانہ بنانے یا بنیادی سہولیات اور اہم مفادات کو نقصان پہنچا کر ان کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرنے کی کاروائیوں کو مسترد کرتی ہے۔
جمعرات-27 ربیع الاول 1445ہجری، 12 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16389]