محمد بن سلمان نے میکرون سے غزہ میں عسکری کارروائیوں کو روکنے کی راہوں کا جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا

سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان (واس)
سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان (واس)
TT

سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی فون کال وصول کی۔

رابطے کے دوران دونوں سربراہوں نے حالیہ وقت میں  غزہ اور اس کے اطراف میں جاری عسکری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا، جب کہ ولی عہد نے فوجی کارروائیوں کو روکنے کے طریقوں پر بات کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا کہ جس میں بے گناہ لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں۔

انہوں نے یقین دہانی کی کہ مملکت صورتحال کو پرسکون کرنے کے لیے رابطوں کو تیز کرنے، موجودہ کشیدگی کو روکنے اور بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے، علاوہ ازیں غزہ کا محاصرہ ختم کرنے سمیت امن و استحکام کی راہوں کی بحالی کی فضا پیدا کرنے پر کام کرنا شامل ہے تاکہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق حاصل ہوں اور انہیں انصاف اور دیرپا امن حاصل ہو۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے زور دیا کہ مملکت، معصوم شہریوں کو کسی بھی طرح سے نشانہ بنانے یا بنیادی سہولیات اور اہم مفادات کو نقصان پہنچا کر ان کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرنے کی کاروائیوں کو مسترد کرتی ہے۔

جمعرات-27 ربیع الاول 1445ہجری، 12 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16389]

خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]