سعودی ولی عہد نے فون پر ایرانی صدر سے غزہ اور اس کے اطراف میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا

انہوں نے مسئلہ فلسطین کی حمایت سے متعلق مملکت کے مضبوط موقف پر زور دیا

سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان
سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان
TT

سعودی ولی عہد نے فون پر ایرانی صدر سے غزہ اور اس کے اطراف میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا

سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان
سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان

سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ٹیلی فونک رابطہ وصول کیا۔

رابطے کے دوران، انہوں نے غزہ اور اس کے اطراف میں موجودہ فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

ولی عہد نے کال کے دوران تصدیق کی کہ جاری کشیدگی کو روکنے کے لیے مملکت سعودیہ تمام علاقائی و بین الاقوامی اطراف کے ساتھ بات چیت کے لیے ممکنہ کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں کو کسی بھی طرح سے نشانہ بنانے اور معصوم جانیں لینے کی کاروائیوں کو مملکت کی جانب سے مسترد کیا اور غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کی سنگینی اور شہریوں کی جانوں کے ضائع ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کے اصولوں کو مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

ولی عہد نے فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق تک رسائی کی ضمانت دینے اور جامع و منصفانہ امن کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے مملکت کے مضبوط موقف پر زور دیا۔

جمعرات-27 ربیع الاول 1445ہجری، 12 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16389]

ریاض اور واشنگٹن خطے کی صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان (الشرق الاوسط)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، اور خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی وزیر آسٹن کے ساتھ ریاض اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک تعلقات اور دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے مابین تعاون کے شعبوں کا بھی جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]