خالد بن سلمان اور العلیمی کا یمن میں امن عمل کی حمایت میں جاری کوششوں پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی یمنی قیادت کونسل کے صدر ڈاکٹر رشاد العلیمی سے ملاقات (واس)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی یمنی قیادت کونسل کے صدر ڈاکٹر رشاد العلیمی سے ملاقات (واس)
TT

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کل بدھ کے روز یمنی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رشاد العلیمی کے ساتھ یمن کے امور میں تازہ ترین پیش رفت اور امن عمل کی حمایت کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان کی العلیمی اور یمنی کونسل کے ارکان کے مابین یہ ملاقات سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر ہے جس کے دوران دونوں فریق علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کا جائزہ لیا۔

سعودی وزیر دفاع نے مملکت کی قیادت کی جانب سے کونسل کے صدر اور اراکین کو نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور یمن کی حمایت کی یقین دہانی کی تاکہ اس کی عوام کو امن و استحکام اور خوشحالی نصیب ہو۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم یمن کے ساتھ کھڑے ہیں اور اقوام متحدہ کی زیر نگرانی یمنی بحران کے خاتمے کے لیے ایک جامع اور پائیدار سیاسی حل تک رسائی کے لیے ہم یمنی اطراف کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ ملک میں امن و سلامتی، استحکام اور ترقی حاصل ہو۔

جمعرات-04 ربیع الثاني 1445ہجری، 19 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16396]

الابراہیم کو سعودی انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا

نیشنل انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فیصل الابراہیم (الشرق الاوسط)

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فیصل الابراہیم کو نیشنل انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اور شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں وزراء کونسل نے کل منگل کے روز ریاض میں منعقدہ اپنے اجلاس کے دوران قومی انفراسٹرکچر فنڈ کے نظام کی منظوری دی، جسے کونسل نے 2021 میں نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ سے منسلک ترقیاتی فنڈز اور بینکوں میں سے ایک کے طور پر منظور کیا تھا۔

الابراہیم، جو مئی 2021 کے آغاز سے وزارت اقتصادیات اور منصوبہ بندی کی قیادت کر رہے تھے، نے اس اعتماد اور ولی عہد کی حمایت کو سراہا، جس سے امید افزا شعبوں میں اقتصادی تبدیلی کو ممکن بنانے اور قومی ترقیاتی اداروں کی کارکردگی و کردار کو مسلسل فروغ دینے، ان کی مالی اعانت اور سرمایہ کاری کے طریقوں کی پائیداری کےذریعے "سعودی ویژن 2030" کے اہداف کے حصول میں کردار ادا کیا جائے گا۔(...)

بدھ-26 رجب 1445ہجری، 07 فروری 2024، شمارہ نمبر[16507]