خطے کے چیلنجز کی بنا پر خلیجی سیکورٹی کوآرڈینیشن ضروری ہے: سعودی وزیر داخلہ

اجلاس میں متحدہ سیاحتی ویزا اور ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو لنک کرنے کی منظوری

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سلطنت عمان میں اجلاس میں شرکت کے دوران (واس)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سلطنت عمان میں اجلاس میں شرکت کے دوران (واس)
TT

خطے کے چیلنجز کی بنا پر خلیجی سیکورٹی کوآرڈینیشن ضروری ہے: سعودی وزیر داخلہ

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سلطنت عمان میں اجلاس میں شرکت کے دوران (واس)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سلطنت عمان میں اجلاس میں شرکت کے دوران (واس)

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے کل بدھ کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ خطہ اور دنیا جن خطرات اور چیلنجز سے گزر رہے ہیں ان کی وجہ سے تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لہروں میں اضافہ ہوا ہے، اس لیے خلیج تعاون کونسل کا اتحاد پر قائم رہنا اور اس کے رکن ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون اور ہم آہنگی کی سطح کو بلند کرنا ضروری ہو گیا ہے۔

سعودی وزیر کا یہ بیان سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط میں خلیجی ریاستوں کے وزرائے داخلہ کے چالیسویں اجلاس کے بعد ہے، جب کہ اس اجلاس میں متحدہ خلیجی سیاحتی ویزا کے منصوبے، ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو الیکٹرانک طور پر باہم منسلک کرنے کے منصوبے کے پہلے مرحلے کے آغاز اور منشیات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع و متحد حکمت عملی تیار کرنے کی منظوری دی گئی۔

سیکیورٹی کوآرڈینیشن

شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ "خطہ اور دنیا جن خطرات اور چیلنجز سے گزر رہے ہیں ان کی وجہ سے تشدد، دہشت گردی، انتہا پسندی عدم تحفظ اور منظم انداز میں بین الاقوامی جرائم کی لہریں بڑھتی جا رہی ہیں۔ چنانچہ خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے رہنماؤں کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کونسل کو اتحاد پر قائم رہنے، اجتماعی عمل کو فروغ دیے، سیکورٹی تعاون اور ہم آہنگی کی سطح کو بلند کرنے، امن و سلامتی کو قائم رکھنے اور ترقی و خوشحالی کے مواقعوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔" (...)

جمعرات-25 ربیع الثاني 1445ہجری، 09 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16417]

سعودی عرب نے یمن کے لیے اربوں ڈالر کی گرانٹ کی اپنی دوسری قسط دے دی

سعودی تعاون کے ساتھ 4 یمنی گورنریٹوں میں دیہی تعلیم تک رسائی کے منصوبے کی تنفیذ کے معاہدے پر دستخط (واس)

سعودی عرب نے کل یمنی حکومت کے بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے 250 ملین ڈالر کی منتقلی کا اعلان کیا، جو کہ سعودی قیادت کی جانب سے قانونی حکومت کی حمایت میں دی جانے والی ایک بلین ڈالر کی گرانٹ کی دوسری قسط ہے۔ یمن میں سعودی عرب کے سفیر اور یمن کی ترقی اور تعمیر نو کے سعودی پروگرام کے جنرل سپروائزر محمد آل جابر نے کل تصدیق کی کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر یمنی حکومت کے بجٹ خسارے سے نمٹنے کے لیے امداد کی دوسری قسط عدن میں یمن کے مرکزی بینک کو منتقل کر دی گئی ہے۔

یمنی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رشاد العلیمی نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور "X" پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ "یمن کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مملکت سعودیہ کا نقطہ نظر مخلصانہ یکجہتی کی ایک مثال ہے، یہ ہمارے شہریوں کی ترجیحات کے جواب میں ہے جو اپنے حالات زندگی، سلامتی، ترقی اور امن کو بہتر بنانے کی خواہش رکھتے ہیں، نہ کہ مزید جنگ اور بحران چاہتے ہیں جو دہشت گرد حوثی ملیشیا اور ان کے ایرانی حامیوں کی طرف سے پیدا کی جاری ہے۔"

پیر-02 شعبان 1445ہجری، 12 فروری 2024، شمارہ نمبر[16512]