آج ریاض میں سعودی - افریقی سربراہی اجلاس

براعظم افریقہ کی معیشتوں کی ترقی کے لیے ایک روڈ میپ

ملاوی کے صدر کے سعودی افریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ریاض پہنچے پر ریاض کے نائب امیر نے ان کا استقبال کیا (واس)
ملاوی کے صدر کے سعودی افریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ریاض پہنچے پر ریاض کے نائب امیر نے ان کا استقبال کیا (واس)
TT

آج ریاض میں سعودی - افریقی سربراہی اجلاس

ملاوی کے صدر کے سعودی افریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ریاض پہنچے پر ریاض کے نائب امیر نے ان کا استقبال کیا (واس)
ملاوی کے صدر کے سعودی افریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ریاض پہنچے پر ریاض کے نائب امیر نے ان کا استقبال کیا (واس)

آج جمعہ کے روز سعودی دارالحکومت ریاض سعودی - افریقی سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے، جو دونوں فریقوں کے درمیان سیاست، اقتصاد، سرمایہ کاری، سلامتی اور ثقافت کے مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون قائم کرے گا، جس سے مشترکہ مفادات کو فروغ اور ترقی و استحکام حاصل ہوگا۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے سیاسی امور کے مشیر ڈاکٹر خالد منزلاوی نے "الشرق الاوسط" کو تصدیق کی کہ "سعودی عرب کو افریقی ممالک کے رہنماؤں میں بہت اعتماد اور احترام حاصل ہے، کیونکہ یہ عرب اور اسلامی دنیا کے لیے ایک حفاظتی دیوار ہے جو اقتصادی و ترقیاتی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے دانشمندانہ پالیسی کی جانب رہنمائی کرتا ہے۔" انہوں نے کہا کہ سعودی افریقی سربراہی اجلاس دونوں فریقوں کے درمیان متعدد مشترکہ مفادات کی وجہ سے بڑی کامیابی حاصل کرے گا، جن میں سب سے اہم براعظم افریقہ پر سعودی عرب کی باوقار تاریخ، اس کی جغرافیائی قربت، مذہبی اقدار کے علاوہ افریقہ کے بارے میں مملکت سعودیہ کی واضح اور شفاف پالیسی کا ہونا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور افریقی ممالک کے درمیان تعاون کے شعبہ جات وسیع اور امید افزا ہیں، چاہے وہ معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ہوں یا پھر سیاسی، سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبے ہوں جن سے بعض افریقی ممالک دوچار ہیں۔(...)

جمعہ-26 ربیع الثاني 1445ہجری، 10 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16418]

خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]