سعودی عرب ہفتے کے روز غزہ کے بارے سے "مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس" کے انعقاد کا اعلان کر رہا ہے

جس میں اسرائیلی جارحیت اور فوجی آپریشن بند کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ریاض میں سربراہی اجلاس کی تیاری کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (واس)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ریاض میں سربراہی اجلاس کی تیاری کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (واس)
TT

سعودی عرب ہفتے کے روز غزہ کے بارے سے "مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس" کے انعقاد کا اعلان کر رہا ہے

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ریاض میں سربراہی اجلاس کی تیاری کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (واس)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ریاض میں سربراہی اجلاس کی تیاری کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (واس)

سعودی عرب نے غزہ کے غیر معمولی حالات کی بنا پر ہفتے کے روز ریاض میں استثنائی طور پر "عرب اسلامی مشترکہ سربراہی اجلاس" کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ سربراہی اجلاس عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ مشاورت کے بعد ایک ہی تاریخ کو دو سربراہی اجلاسوں "غیر معمولی عرب" اور "غیر معمولی اسلامی" کی جگہ پر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہے کہ جب تمام ممالک کے رہنما متحد کوششوں کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور اجتماعی طور پر ایک متفقہ موقف سامنے لانا چاہتے ہیں جو غزہ اور فلسطینی علاقوں میں ہونے والی بے مثال خطرناک پیش رفتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عرب اور اسلامی صفوں کو متحد کرتے ہوئے عرب-اسلامی مشترکہ عزم کا اظہار کرے۔ (...)

ہفتہ-27 ربیع الثاني 1445ہجری، 11 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16419]

خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]