سعودی-کیریبین بیان میں تعاون اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی توسیع کی توثیق

امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کی کوششوں کو فروغ دینے پر زور

سعودی ولی عہد ریاض میں سربراہی اجلاس میں شریک ممالک کے سربراہان کے ساتھ  یادگاری تصویر میں (واس)
سعودی ولی عہد ریاض میں سربراہی اجلاس میں شریک ممالک کے سربراہان کے ساتھ  یادگاری تصویر میں (واس)
TT

سعودی-کیریبین بیان میں تعاون اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی توسیع کی توثیق

سعودی ولی عہد ریاض میں سربراہی اجلاس میں شریک ممالک کے سربراہان کے ساتھ  یادگاری تصویر میں (واس)
سعودی ولی عہد ریاض میں سربراہی اجلاس میں شریک ممالک کے سربراہان کے ساتھ  یادگاری تصویر میں (واس)

کل جمعرات کے روز سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں سعودی-کیریبین مشترکہ بیان جاری کیا گیا، جس میں باہمی مفادادت اور دوستانہ تعلقات کی تصدیق کی گئی اور مشترکہ دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں، مشترکہ وژن اور اقوام متحدہ کے چارٹر میں موجود اقدار کی بنیاد پر دونوں متحرک خطوں کے درمیان تعاون کے ذریعے ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی شراکت کو وسیع کرنے اور اسے فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا، جو ممالک اور خطوں کے درمیان باہمی احترام اور تعاون کے ذریعے پائیدار ترقی، پیشرفت اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر پر مبنی بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھے۔ سربراہی اجلاس کا اختتام دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے مشترکہ اہمیت کے مخصوص شعبوں، جیسے تعلیم (اسکالرشپ)، صحت، سمندری تعاون، مواصلات، لاجسٹکس سروسز، خوراک کی حفاظت، توانائی کی حفاظت، سیاحتی معیشت اور تعاون کے دیگر ممکنہ شعبوں میں پائیدار ترقی کے اہداف سمیت ممکنہ حد تک مشاورت اور تعاون کی راہوں پر تبادلہ خیال کے ساتھ ہوا۔ (...)

جمعہ-03 جمادى الأولى 1445ہجری، 17 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16425]

الابراہیم کو سعودی انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا

نیشنل انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فیصل الابراہیم (الشرق الاوسط)

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فیصل الابراہیم کو نیشنل انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اور شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں وزراء کونسل نے کل منگل کے روز ریاض میں منعقدہ اپنے اجلاس کے دوران قومی انفراسٹرکچر فنڈ کے نظام کی منظوری دی، جسے کونسل نے 2021 میں نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ سے منسلک ترقیاتی فنڈز اور بینکوں میں سے ایک کے طور پر منظور کیا تھا۔

الابراہیم، جو مئی 2021 کے آغاز سے وزارت اقتصادیات اور منصوبہ بندی کی قیادت کر رہے تھے، نے اس اعتماد اور ولی عہد کی حمایت کو سراہا، جس سے امید افزا شعبوں میں اقتصادی تبدیلی کو ممکن بنانے اور قومی ترقیاتی اداروں کی کارکردگی و کردار کو مسلسل فروغ دینے، ان کی مالی اعانت اور سرمایہ کاری کے طریقوں کی پائیداری کےذریعے "سعودی ویژن 2030" کے اہداف کے حصول میں کردار ادا کیا جائے گا۔(...)

بدھ-26 رجب 1445ہجری، 07 فروری 2024، شمارہ نمبر[16507]