بیرونی خلا کو پرامن مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی خاطر سعودی - امریکی تعاون

السواحہ واشنگٹن میں سعودی عرب کی جانب سے ڈیجیٹل معیشت، خلائی اور اختراعی نظام کی نمائندگی کرنے والے ایک وفد کی سربراہی کرتے ہوئے (واس)
السواحہ واشنگٹن میں سعودی عرب کی جانب سے ڈیجیٹل معیشت، خلائی اور اختراعی نظام کی نمائندگی کرنے والے ایک وفد کی سربراہی کرتے ہوئے (واس)
TT

آج منگل کے روز سعودی عرب اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے مختلف شعبوں اور سیکٹرز میں باہمی تعاون کے تسلسل میں بیرونی خلا کی تلاش اور اسے پرامن مقاصد کے لیے استعمال کے شعبے میں تعاون کے فروغ کا اعلان کیا۔ یہ اعلان سعودی وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ السواحہ کے دورہ امریکہ کے دوران ایک مشترکہ بیان میں سامنے آیا، جب کہ وہ مملکت کی جانب سے ڈیجیٹل معیشت، خلائی اور اختراعی نظام کی نمائندگی کرنے والے ایک وفد کی سربراہی کر رہے تھے۔

بیان میں دونوں ممالک کے درمیان خلائی صنعتوں کے لیے تجارتی مواقع میں تعاون کی جانب اشارہ کیا گیا اور پرامن مقاصد کے لیے خلائی شعبے میں تعاون کے لیے ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کرنے پر بات چیت کی گئی۔ کیونکہ خاص طور پر سعودی عرب ان ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے آرٹیمس معاہدے پر دستخط کیے، چنانچہ بات چیت میں زمینی سائنس اور خلائی مشن کے علاوہ خلا میں ممکنہ تعاون کی سرگرمیوں کے بارے میں بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دوسری جانب، انجینئر السواحہ نے زور دیا کہ یہ بیان انسانوں کو بااختیار بنانے اور کرۂ ارض کی حفاظت کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے اور خلا، زمینی سائنس اور تحقیقاتی مشن کے میدانوں میں تعاون کے لیے نئے افق کی تشکیل کے لیے دونوں ممالک کے عزائم کی ترجمانی کرتا ہے۔ (…)

منگل-14 جمادى الأولى 1444 ہجری، 28 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16436]

الابراہیم کو سعودی انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا

نیشنل انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فیصل الابراہیم (الشرق الاوسط)

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فیصل الابراہیم کو نیشنل انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اور شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں وزراء کونسل نے کل منگل کے روز ریاض میں منعقدہ اپنے اجلاس کے دوران قومی انفراسٹرکچر فنڈ کے نظام کی منظوری دی، جسے کونسل نے 2021 میں نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ سے منسلک ترقیاتی فنڈز اور بینکوں میں سے ایک کے طور پر منظور کیا تھا۔

الابراہیم، جو مئی 2021 کے آغاز سے وزارت اقتصادیات اور منصوبہ بندی کی قیادت کر رہے تھے، نے اس اعتماد اور ولی عہد کی حمایت کو سراہا، جس سے امید افزا شعبوں میں اقتصادی تبدیلی کو ممکن بنانے اور قومی ترقیاتی اداروں کی کارکردگی و کردار کو مسلسل فروغ دینے، ان کی مالی اعانت اور سرمایہ کاری کے طریقوں کی پائیداری کےذریعے "سعودی ویژن 2030" کے اہداف کے حصول میں کردار ادا کیا جائے گا۔(...)

بدھ-26 رجب 1445ہجری، 07 فروری 2024، شمارہ نمبر[16507]