غزہ پر جارحیت سے عالمی برادری کی ساکھ کو شدید نقصان اور انسانیت کو گہرا زخم پہنچا ہے: سعودی عرب

مملکت نے اجلاس کی میٹنگوں میں ہالینڈ میں خادم حرمین شریفین کے سفیر زیاد العطیہ کی سربراہی میں ایک وفد کے ساتھ شرکت کی (واس)
مملکت نے اجلاس کی میٹنگوں میں ہالینڈ میں خادم حرمین شریفین کے سفیر زیاد العطیہ کی سربراہی میں ایک وفد کے ساتھ شرکت کی (واس)
TT

ہالینڈ میں خادم حرمین شریفین کے سفیر اور کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم میں مملکت کے مستقل نمائندے زیاد العطیہ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے تمام ہتھیاروں پر پابندی لگانے اور ان کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے لیے مملکت کے پختہ موقف کی توثیق کی اور مشرق وسطیٰ کے خطے کو ان ہتھیاروں سے پاک کرنے کے سعودی موقف کا اعادہ کیا۔

دی ہیگ میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے کنونشن فورم کی ریاستوں کی کانفرنس کے اٹھائیسویں اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے العطیہ نے شرکت کے دوران غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر مملکت کی طرف سے شدید مذمت کا اظہار کیا۔ جب کہ یہ بین الاقوامی نظام کے اصول اور اس کی قانونی بنیاد کی واضح خلاف ورزی شمار ہوتی ہے اور اس سے بین الاقوامی برادری کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا اور انسانیت اور قانون کی بالادستی رکھنے والی بین الاقوامی برادری کے اعتماد کو گہرا زخم پہنچا ہے، جس کی وجہ سے فوری جنگ بندی کا نفاذ کرنے اور انسانی تباہی سے نمٹنے کے لیے اقدامات شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

شرکا نے واضح کیا کہ کسی بھی فریق کو کیمیائی ہتھیاروں کے معاہدے کے نفاذ کی سالمیت کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، کیونکہ غزہ کے خلاف جارحیت معاہدے پر دستخط کرنے والے فریق کی طرف سے کی گئی ہے، اور اسے معاہدے پر عمل درآمد کے بغیر صرف دستخط کے پیچھے چھپنے کا حق حاصل نہیں اور نہ ہی وہ اس کے ذریعے کسی بھی خلاف ورزی سے بری الذمہ ہو سکتا ہے، کیونکہ اس پر لازم ہے کہ وہ معاہدے کے اغراض و مقاصد کو نہ جھٹلائے۔ (…)

بدھ-15 جمادى الأولى 1445ہجری، 29 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16437]

سعودی عرب اور مصر میڈیا تعاون بڑھانے کا جائزہ لے رہے ہیں

مصری وزیر اعظم ڈاکٹر مصطفیٰ مدبولی مصر کے نئے انتظامی دارالحکومت میں سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری وزراء کونسل)

سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے قاہرہ کے اپنے سرکاری دورے کے دوران مصری حکام کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ میڈیا تعاون کے فروغ کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا، اور مصری وزیر اعظم ڈاکٹر مصطفی مدبولی نے نئے انتظامی دارالحکومت میں ان کا خیرمقدم کیا۔

مدبولی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ملاقات مشترکہ تعاون کی حمایت اور  اس کی مضبوطی کے فریم ورک میں اور دونوں ممالک کی مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کے ضمن میں ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مختلف شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی ان قریبی اور مضبوط برادرانہ تعلقات کے عکاس ہے جو ان کی قیادتوں کو باہم جوڑے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب، الدوسری نے دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبے میں مشترکہ تعاون کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کام کی اہمیت اور مضبوطی کے لیے سعودی قیادت کی ہدایات کی نشاندہی کی، تاکہ سیاسی سطح پر تعلقات میں پائے جانے والے امتیاز اور اتفاق رائے کو برقرار رکھا جا سکے۔

وزیر اطلاعات الدوسری نے مصر کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی اور دونوں ممالک کے مابین ہر سطح پر تعلقات، تعاون اور جاری ہم آہنگی کے اظہار میں میڈیا کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے سپریم کونسل فار میڈیا ریگولیشن کے چیئرمین کرم جبر کی دعوت پر مصر میں میڈیا رہنماؤں کے ایک گروپ سے بھی ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے متعدد خیالات اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جن کا مقصد مختلف سطحوں پر دونوں ممالک کے درمیان موجود میڈیا تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]