دوحہ سربراہی اجلاس کے موقع پر سعودی قطری مذاکرات

محمد بن سلمان اور تمیم نے "مشترکہ رابطہ کمیٹی" کی سربراہی کی

شہزادہ محمد بن سلمان اور شیخ تمیم گزشتہ روز خلیجی سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران (اے ایف پی)
شہزادہ محمد بن سلمان اور شیخ تمیم گزشتہ روز خلیجی سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران (اے ایف پی)
TT

دوحہ سربراہی اجلاس کے موقع پر سعودی قطری مذاکرات

شہزادہ محمد بن سلمان اور شیخ تمیم گزشتہ روز خلیجی سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران (اے ایف پی)
شہزادہ محمد بن سلمان اور شیخ تمیم گزشتہ روز خلیجی سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران (اے ایف پی)

کل منگل کے روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے دوحہ میں خلیجی سربراہی اجلاس کے ضمن میں سعودی - قطری مشترکہ رابطہ کمیٹی کے ساتویں اجلاس کی سربراہی کی اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات اور خاص طور پر سیاسی، سیکورٹی، اقتصادی، سرمایہ کاری سمیت دیگر مختلف شعبوں میں حمایت اور ان کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی نے اپنے اجلاس میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور اور خاص طور پر خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے اپنے اپنے مؤقف پر بات چیت کی۔

سعودی ولی عہد اور قطر کے امیر نے کئی شعبوں میں متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کا بھی مشاہدہ کیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کمیٹی کے اجلاس کے نتائج کی تعریف کی۔ انہوں نے دوحہ سے روانگی کے بعد شیخ تمیم کو بھیجے گئے شکریہ کے الیکٹرانک پیغام میں اپنے اور اپنے ساتھ آنے والے وفد کے پرتپاک استقبال اور بہترین مہمان نوازی کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

بدھ-22 جمادى الأول 1444 ہجری، 06 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16444]

خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]