سعودی وزیر خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیا

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان امریکی سینیٹ میں عدالتی امور کی کمیٹی کے نائب چیئرمین سینیٹر لنڈسے گراہم سے ملاقات کرتے ہوئے
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان امریکی سینیٹ میں عدالتی امور کی کمیٹی کے نائب چیئرمین سینیٹر لنڈسے گراہم سے ملاقات کرتے ہوئے
TT

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی اور استحکام کی واپسی اور امن کی راہوں کی بحالی کے لیے حالات پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے آج جمعہ کے روز (X) پلیٹ فارم کے ذریعے کہا کہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکہ کے سرکاری دورے کے ضمن میں امریکی سینیٹ میں عدالتی امور کی کمیٹی کے نائب چیئرمین سینیٹر لنڈسے گراہم سے ملاقات کی اور اس دوران غزہ کی پٹی اور اس کے اطراف میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی وزارت نے وضاحت کی کہ بن فرحان نے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے پر زور دیا اور تشدد کے نہ پھیلنے کو یقینی بنایا جائے تاکہ خطے اور دنیا کی سلامتی و امن کو اس کے خطرناک اثرات سے بچایا جا سکے۔

اسی طرح شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر خوراک اور طبی امداد کی فوری فراہمی کے لیے امدادی راہداریوں کے انتظام کو یقینی بنانے، استحکام کی واپسی اور امن عمل کی بحالی کے لیے ماحول سازگار کرنے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لانے پر زور دیا تاکہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق مل سکیں۔

جمعہ-24 جمادى الأولى 1445ہجری، 08 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16446]

ریاض اور واشنگٹن خطے کی صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان (الشرق الاوسط)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، اور خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی وزیر آسٹن کے ساتھ ریاض اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک تعلقات اور دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے مابین تعاون کے شعبوں کا بھی جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]