خالد بن سلمان اور میکرون نے مملکت اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے (واس)
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے (واس)
TT

ولی عہد اور سعودی عرب کے وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر مملکت سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ایلیسی پیلس میں ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔

جب کہ پرسوں شہزادہ خالد بن سلمان نے فرانس کے جنوب میں بحیرہ روم میں فرانسیسی فریگیٹ "چیوالیئر پاؤل" کا دورہ کیا اور ان کی آمد پر فرانس کے مسلح افواج کے وزیر سیبسٹین لیکورنو نے ان کا خیرمقدم کیا۔

سعودی وزیر دفاع نے متعدد رافیل طیاروں کی شرکت کے ساتھ فضائی دفاعی مشق کا مشاہدہ کیا جس کے دوران انہیں اس طیارے کی دفاعی صلاحیتوں اور اس میں موجود جدید ٹیکنالوجی و آلات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ جس کے بعد وہ فریگیٹ کے کمانڈ ٹاور پر گئے اور فریگیٹ کے مہمانوں کی ڈائری میں اپنا بیان تحریر کیا۔

جمعرات-08 جمادى الآخر 1445ہجری، 21 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16459]

الابراہیم کو سعودی انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا

نیشنل انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فیصل الابراہیم (الشرق الاوسط)

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فیصل الابراہیم کو نیشنل انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اور شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں وزراء کونسل نے کل منگل کے روز ریاض میں منعقدہ اپنے اجلاس کے دوران قومی انفراسٹرکچر فنڈ کے نظام کی منظوری دی، جسے کونسل نے 2021 میں نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ سے منسلک ترقیاتی فنڈز اور بینکوں میں سے ایک کے طور پر منظور کیا تھا۔

الابراہیم، جو مئی 2021 کے آغاز سے وزارت اقتصادیات اور منصوبہ بندی کی قیادت کر رہے تھے، نے اس اعتماد اور ولی عہد کی حمایت کو سراہا، جس سے امید افزا شعبوں میں اقتصادی تبدیلی کو ممکن بنانے اور قومی ترقیاتی اداروں کی کارکردگی و کردار کو مسلسل فروغ دینے، ان کی مالی اعانت اور سرمایہ کاری کے طریقوں کی پائیداری کےذریعے "سعودی ویژن 2030" کے اہداف کے حصول میں کردار ادا کیا جائے گا۔(...)

بدھ-26 رجب 1445ہجری، 07 فروری 2024، شمارہ نمبر[16507]