سعودی وزیر دفاع اور ان کے برطانوی ہم منصب کا فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ خالد بن سلمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے (واس)
برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ خالد بن سلمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے (واس)
TT

برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے آج برطانوی دارالحکومت لندن کے لنکاسٹر ہاؤس پیلس میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا خیرمقدم کیا، جو برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔

سعودی وزیر دفاع اور ان کے برطانوی ہم منصب نے دونوں وزارتوں کے وفود کی موجودگی میں دو طرفہ وسیع ملاقات کی، جس کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری، دوطرفہ تعاون کے امکانات اور عسکری و دفاعی شعبوں میں ان کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا، جن سے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات پورا ہو سکیں۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام کی حمایت کے لیے مربوط کوششوں پر بھی بات چیت کی۔

جمعہ-09 جمادى الآخر 1445ہجری، 22 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16460]

ریاض اور واشنگٹن خطے کی صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان (الشرق الاوسط)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، اور خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی وزیر آسٹن کے ساتھ ریاض اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک تعلقات اور دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے مابین تعاون کے شعبوں کا بھی جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]