سعودی وزارت خارجہ نے زور دیا ہے کہ مملکت سعودی عرب، ایران میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کی مذمت کرتی ہے۔
سعودی "وزارت خارجہ" نے اپنے بیان میں اس دردناک واقعہ پر ایران کے ساتھ دلی تعزیت، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
خیال رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا کی اطلاع کے مطابق، کل بدھ کے روز جنوبی ایران کے شہر کرمان کے قبرستان کے قریب ہونے والے دو بم دھماکوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ملک کے جنوب مشرقی شہر کرمان میں تقریباً 10 منٹ کے وقفے سے دو دھماکوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ دونوں بم دھماکوں میں کم سے کم 103 افراد ہلاک اور 171 زخمی ہو گئے ہیں۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]