سعودی وزیر خارجہ کا اپنے قطری ہم منصب کے ساتھ غزہ کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ ڈیووس میں اپنے قطری ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے دوران (واس)
سعودی وزیر خارجہ ڈیووس میں اپنے قطری ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے دوران (واس)
TT

کل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے سوئزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے 2024 کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں سرفہرست غزہ کی پٹی اور اس کے اطراف میں ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششیں شامل تھیں۔

بدھ-05 رجب 1445ہجری، 17 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16486]

ریاض اور واشنگٹن خطے کی صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان (الشرق الاوسط)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، اور خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی وزیر آسٹن کے ساتھ ریاض اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک تعلقات اور دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے مابین تعاون کے شعبوں کا بھی جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]