سعودی عرب میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے اور کروڑوں ریال کی کرپشن کے مقدمات میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا

اتھارٹی نے بغیر کسی نرمی کے بدعنوانوں کے خلاف قانون کے نفاذ پر زور دیا (الشرق الاوسط)
اتھارٹی نے بغیر کسی نرمی کے بدعنوانوں کے خلاف قانون کے نفاذ پر زور دیا (الشرق الاوسط)
TT

سعودی عرب کی نگران اور انسداد بدعنوانی اتھارٹی نے ایک سابق چیف نوٹری کو گرفتار کیا، جس نے ریاست کی ملکیت کے وسیع رقبے پر قبضہ کرکے اسے اپنے بھائی (جسے گرفتار کر لیا گیا ہے) کے نام پر رجسٹر کرایا اور اسے فروخت کر کے 148 ملین ریال کی رقم حاصل کی تھی۔ جب کہ ایک سابق جج کو 10 ملین 2 لاکھ 50 ہزار ریال وصول کرنے اور دو ملازمین کو ان زمینوں کے مختار نامے جاری کرنے میں تعاون کرنے کے بدلے 5 ملین ریال وصول کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ کیسز گذشتہ عرصے کے دوران اتھارٹی کی جانب سے شروع کیے گئے دیگر ان کیسز کے ایک مجموعے میں شامل ہیں کہ جن میں مجرموں کے خلاف قانونی چاراجوئی کو مکمل کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ انہی میں ایک اور چیف نوٹری کی گرفتاری بھی شامل ہے جس نے 3 پلاٹوں پر قبضہ کرنے کے لیے ضلعی سیکرٹریٹ کے ایک ملازم (جسے گرفتار کر لیا گیا ہے) کی مدد سے جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے انہیں شہریوں کو 10 لاکھ 223 ہزار ریال میں فروخت کیں۔ اسی طرح میونسپلٹی کے ایک سابق ملازم نے اپنے جاننے والوں کے 3 تجارتی اداروں (جن کے مالکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے) کو 299 غیر قانونی سپلائی آرڈر جاری کرنے کے عوض ان سے 63 ملین ریال حاصل کیے، جب کہ ان سپلائی آرڈرز کی اصل مالیت 171 ملین ریال سے زیادہ تھی۔ اسی طرح ایک اور علاقے میں تجارتی اداروں کا استحصال کرتے ہوئے اس علاقے کے 16 پروجیکٹوں کو غیر قانونی طریقے سے اپنے رشتہ دار کے ادارے کو دیئے، جس سے اس نے ذاتی طور پر کل 26 لاکھ 55 ہزار 71 ریال کا فائدہ اٹھایا۔ (...)

جمعرات-20 رجب 1445ہجری، یکم فروری 2024، شمارہ نمبر[16501]

خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]