خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)
شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)
TT

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]

سعودی - برطانوی مذاکرات میں دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں عالمی دفاعی نمائش میں برطانوی وزیر گرانٹ شبس سے ملاقات کے دوران (سعودی وزارت دفاع)

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ عالمی دفاعی نمائش کے دوران اپنے برطانوی ہم منصب گرانٹ شبس کے ساتھ کل اتوار کے روز ہونے والی بات چیت میں دونوں دوست ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا گیا اور نمائش میں ملنے والے مواقعوں کی تعریف کی۔

ملاقات میں دونوں نے دفاعی شعبے میں باہمی تعاون، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اہم پیش رفتوں پر جائزے سمیت مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے اس سے قبل ریاض میں عالمی نمائش کے دوران جمہوریہ سلواکیہ کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع رابرٹ کالینک سے ملاقات کی اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے علاوہ متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان دونوں ملاقاتوں میں سعودی عرب کی جانب سے نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمن بن محمد بن عیاف، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی، معاون وزیر دفاع انجینئر طلال العتیبی، معاون وزیر دفاع برائے انتظامی امور ڈاکٹر خالد البیاری اور وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہشام بن عبدالعزیز بن سیف نے شرکت کی۔ (...)

پیر-24 رجب 1445ہجری، 05 فروری 2024، شمارہ نمبر[16505]