سعودی عرب کا اسپورٹس کلبوں میں سرمایہ کاری اور ان کی نجکاری کے منصوبے کا آغاز

سعودی وزیر کھیل کانفرنس کے دوران کلب کی نجکاری کے منصوبے کا آغاز کر رہے ہیں (الشرق الاوسط)
سعودی وزیر کھیل کانفرنس کے دوران کلب کی نجکاری کے منصوبے کا آغاز کر رہے ہیں (الشرق الاوسط)
TT

سعودی عرب میں اسپورٹس سیکٹر کو فعال بنانے کی خاطر ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے کلبوں میں سرمایہ کاری اور نجکاری کے منصوبے کے آغاز سے سعودی اسپورٹس ایک نئے دور میں داخل ہو گئی ہے۔

سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز الفیصل نے کہا کہ، یہ منصوبہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے فراہم کردہ نئے عظیم تعاون اور کھیلوں کے شعبے کو دیئے جانے والے اہتمام اور توجہ کی یقین دہانی کرتا ہے، جو اسے مزید امتیاز اور کامیابی فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کا یہ بہت بڑا منصوبہ ان تیز رفتار اقدامات کا تسلسل ہے جو ہم اپنے ملک میں "سعودی وژن 2030" کے اہداف کے حصول کے لیے اٹھا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی وزیر کھیل نے نجکاری منصوبے کے مرکز کے طور پر چار کلبوں الہلال، الاتحاد، النصر اور الاہلی کو کمپنیوں میں تبدیل کرنے اور انہیں سرمایہ کاری کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔

منگل - 17 ذوالقعدہ 1444 ہجری - 06 جون 2023ء شمارہ نمبر [16261]

"یورپی چیمپئنز لیگ" میں ڈیاز نے ریال میڈرڈ کو لیپزگ کے خلاف مشکل فتح دلائی

ڈیاز کے واحد گول کے بعد ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں کی خوشی کا منظر (اے ایف پی)

یورپی چیمپیئنز لیگ کے 16ویں راؤنڈ کے پہلے مرحلے میں کل منگل کے روز ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی ٹیم جرمنی کے لیپزگ کلب کی ٹیم سے 1-0 گول کے ساتھ بہترین فتح حاصل کر کے واپس لوٹی۔

ابراہیم ڈیاز نے شاندار انفرادی کوشش کے بعد میچ کا واحد گول 49ویں منٹ میں کیا، جب کہ وہ انگلش مڈفیلڈر کھلاڑی جوڈ بیلنگھم کی جگہ کھیل رہے تھے۔

کیونکہ بیلنگھم گزشتہ ہفتہ کے روز ہسپانوی لیگ میں گیرونا کے خلاف اپنی ٹیم کی 4-0 سے فتح کے دوران دائیں ٹخنے میں موچ کے بعد اس میچ سے غائب تھے۔

بیلنگھم ہسپانوی لیگ میں 16 گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں، اسی طرح انہوں نے اس سیزن کے آغاز میں جرمنی کی بوروسیا ڈورٹمنڈ سے رائل رینک میں جانے کے بعد مختلف 29 میچوں میں 20 گول کیے ہیں۔(...)

بدھ-04 شعبان 1445ہجری، 14 فروری 2024، شمارہ نمبر[16514]