موڈرک اور نیمار الہلال کے ریڈار پر ہیں … جب کہ زاہا کا النصر کے ساتھ معاہدہ "کینسل"

بین الاقوامی میڈیا نے اپنی توجہات کا رخ "یورپی ٹرانسفر مارکیٹ" میں سعودی کلبوں کے اثر و رسوخ کی طرف کر لیا ہے

موڈرک (الشرق الاوسط)
موڈرک (الشرق الاوسط)
TT

موڈرک اور نیمار الہلال کے ریڈار پر ہیں … جب کہ زاہا کا النصر کے ساتھ معاہدہ "کینسل"

موڈرک (الشرق الاوسط)
موڈرک (الشرق الاوسط)

گزشتہ چند ہفتوں میں کلبوں کی سطح کی سعودی لیگ نے عالمی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے، جب کہ گزشتہ گھنٹوں کے دوران اس میں شدت سے اضافہ ہوا ہے۔ کیونکہ سعودی لیگ میں فیصلہ سازوں نے نئے سیزن میں پیشہ ور سعودی کلبوں کی فہرست میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لیے یورپی ٹرانسفر مارکیٹ کو اپنا ہدف بنایا ہے۔اسی ضمن میں، برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے لکھا ہے کہ سعودی کلب الہلال کی نظریں ریال میڈرڈ اور کروشین قومی ٹیم کے مڈفیلڈر لوکا موڈرک کو سائن کرنے پر لگی ہیں جو کہ میسی کے انٹر میامی میں چلے جانے کے فیصلے کی تلافی کے لیے ہے۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ2018 میں دنیا کے بہترین کھلاڑی کے ساتھ دو سال کی مدت کے لیے 60 ملین سٹرلنگ پاؤنڈ کی مالیت کا معاہدے پر دستخط ابھی زیر التواء ہے۔ کیونکہ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ منگل کے روز کروشیا کی قومی ٹیم کے ہیڈ آفس پر اپنے مستقبل کے بارے میں بات کرنے کے لیے ایک پریس کانفرنس کریں گے۔ (...)

منگل-24 ذوالقعدہ 1444 ہجری، 13جون 2023، شمارہ نمبر (16268)

"یورپی چیمپئنز لیگ" میں ڈیاز نے ریال میڈرڈ کو لیپزگ کے خلاف مشکل فتح دلائی

ڈیاز کے واحد گول کے بعد ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں کی خوشی کا منظر (اے ایف پی)

یورپی چیمپیئنز لیگ کے 16ویں راؤنڈ کے پہلے مرحلے میں کل منگل کے روز ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی ٹیم جرمنی کے لیپزگ کلب کی ٹیم سے 1-0 گول کے ساتھ بہترین فتح حاصل کر کے واپس لوٹی۔

ابراہیم ڈیاز نے شاندار انفرادی کوشش کے بعد میچ کا واحد گول 49ویں منٹ میں کیا، جب کہ وہ انگلش مڈفیلڈر کھلاڑی جوڈ بیلنگھم کی جگہ کھیل رہے تھے۔

کیونکہ بیلنگھم گزشتہ ہفتہ کے روز ہسپانوی لیگ میں گیرونا کے خلاف اپنی ٹیم کی 4-0 سے فتح کے دوران دائیں ٹخنے میں موچ کے بعد اس میچ سے غائب تھے۔

بیلنگھم ہسپانوی لیگ میں 16 گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں، اسی طرح انہوں نے اس سیزن کے آغاز میں جرمنی کی بوروسیا ڈورٹمنڈ سے رائل رینک میں جانے کے بعد مختلف 29 میچوں میں 20 گول کیے ہیں۔(...)

بدھ-04 شعبان 1445ہجری، 14 فروری 2024، شمارہ نمبر[16514]