پنالٹی شوٹ کی بنیاد پر اسپین نے کروشیا سے "نیشنز لیگ" جیت لیا

اسپین یورپی نیشنز لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا چیمپئن بن گیا (رائٹرز)
اسپین یورپی نیشنز لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا چیمپئن بن گیا (رائٹرز)
TT

پنالٹی شوٹ کی بنیاد پر اسپین نے کروشیا سے "نیشنز لیگ" جیت لیا

اسپین یورپی نیشنز لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا چیمپئن بن گیا (رائٹرز)
اسپین یورپی نیشنز لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا چیمپئن بن گیا (رائٹرز)

اتوار کے روز روٹرڈیم میں ہونے والے یورپی نیشنز لیگ کے فائنل میچ میں اصل اور اضافی وقت میں منفی برابری کے بعد سپین نے کروشیا کو پنالٹیز پر 5-4 سے شکست دے کر فٹبال میں یورپین نیشنز لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ 2018-2019 کے سیزن میں ان مقابلوں کے پہلے ایڈیشن میں نیدرلینڈز کی قیمت پر پرتگال نے 1-0 سے اور 2020-2021 سیزن کے دوسرے ایڈیشن میں فرانس نے اسپین کو 2-1 سے شکست دی۔ اسپین نے قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں گروپس مرحلے سے باہر ہونے کی تلافی اس طرح سے کی  کہ اس نے اپنے کوچ لوئیس اینریک کو برطرف کر دیا اور ان کی جگہ لوئس ڈی لا فوینٹے کو کوچ بنایا گیا۔ کروشیا کی قومی ٹیم کی سنہری نسل حالیہ برسوں میں بڑے ٹورنامنٹس میں ٹائٹل کے قرئب ہونے کے باوجود کوئی بھی ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی ہے۔ جیسا کہ وہ 2018 میں روس میں ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کے خلاف 2-4 سے ہار گئے تھے، اور گزشتہ سال کے آخر میں قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

ایتھلیٹک بلباؤ کے گول کیپر یونائی سائمن نے لورو میئر اور برونو پیٹکووچ کی دو پنالٹی ککس بچانے کے بعد میچ کے اسٹار قرار پائے۔ جب کہ اسپین نے سیمی فائنل میں اٹلی کو 2-1 سے شکست دی اور کروشیا نے میزبان ملک ہالینڈ کو 4-2 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں، اٹلی نے نیدرلینڈز کو اس سے قبل اینشیڈے میں 3-2 سے شکست دی تھی۔(...)

پیر - 01 ذی الحج 1444 ہجری - 19 جون 2023ء شمارہ نمبر [16274]

"ریاض سیزن" مصر کپ کے فائنل میں الاہلی اور زمالک کلب کی ٹیموں کی میزبانی کر رہا ہے

یہ میچ "فرسٹ پارک" سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا (ریاض سیزن)

ریاض سیزن نے اپنے چوتھے ایڈیشن میں 8 مارچ کو مصر کپ کے فائنل میچ کی میزبانی اور اسپانسر شپ کا اعلان کیا ہے، جو دارالحکومت ریاض کے "فرسٹ پارک" اسٹیڈیم میں دیگر سرگرمیوں کے ساتھ مصر کے الاہلی اور زمالک کلبوں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب سعودی فٹ بال فیڈریشن کونسل کے چیئرمین یاسر المسحل نے کہا کہ "ریاض سیزن سے پہلے اسپورٹس کے بڑے ایونٹس کو اپنی جانب متوجہ کرنا اور انہیں اسپانسر کرنا، جیسے کہ مصر کپ، ایک غیر معمولی موقع ہے جو ملک کے تمام شعبوں کے درمیان نتیجہ خیز تعاون اور تعمیری ہم آہنگی کا عکاس ہے۔ جب کہ مملکت میں کھیلوں کے بڑے ایونٹس کے انعقاد اور ان کی میزبانی سے تمام شعبوں میں ترقی اور تنوع اجاگر ہوتی ہے اور اس سے مملکت کھیلوں کی دنیا میں پہلی ترجیح بنے گی۔"

مصری فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر جمال علام نے تصدیق کی کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب اور عرب جمہوریہ مصر کے درمیان تعلقات کی حمایت اور مملکت میں مقیم مصری شائقین کے مطالبے کے جواب میں سامنے آیا ہے، علاوہ ازیں، فٹ بال کے اس ایونٹ میں سعودی شائقین کی بھی بھرپور شرکت کریں  گے۔ (...)

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]