مورینہو نے الہلال کی کوچنگ کی پرکشش پیشکش کو مسترد کر دیا

جوز مورینہو (ڈی بی اے)
جوز مورینہو (ڈی بی اے)
TT

مورینہو نے الہلال کی کوچنگ کی پرکشش پیشکش کو مسترد کر دیا

جوز مورینہو (ڈی بی اے)
جوز مورینہو (ڈی بی اے)

مشہور صحافی فابریزیو رومانو کے مطابق، پرتگالی کوچ مورینہو نے سعودی عرب کے الہلال کلب کی فٹبال ٹیم کو تربیت دینے کی پیشکش مسترد کر دیا ہے۔

جب کہ سعودی عرب کے الہلال کلب نے اس جون کے آغاز میں مورینہو کو سالانہ 30 ملین یورو کی آفیشل پیشکش کی تھی، تاہم، پرتگالی کوچ نے انکار کر دیا اور روما کے ساتھ ہی جاری رہنے کی خواہش ظاہر کی۔

کچھ پرتگالی صحافیوں نے انگلش کلب فولہام کے کوچ مارکو سلوا کو سعودی کلب الہلال کی کوچنگ سے جوڑتے ہوئے دونوں فریقوں کے درمیان معاہدے کو مکمل کرنے کے حوالے سے پیش رفت کی بھی بات کی۔

دی ایتھلیٹک سائیٹ کے ذرائع کے مطابق، پرتگالی کوچ مارکو سلوا کی انگلش کلب فولہام  کے ساتھ 6 ملین پاؤنڈ کے معاہدے میں ایک ضمنی شرط پائی جاتی ہے۔

جب کہ فولہام کلب کے قریبی ذرائع نے ابھی تک مارکو سلوا کے ٹیم چھوڑنے کے امکان کا ذکر نہیں کیا، جب کہ وہ کلب کے موسم گرما کے راؤنڈ سے قبل چھٹیوں سے واپس آنے کے بعد اگلے ہفتے کے روز سے لندن میں شروع ہونے والی پہلی پریکٹس کی قیادت کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

جمعہ 12 ذی الحج 1444 ہجری - 30 جون 2023ء شمارہ نمبر [16285]



میں افریقی کپ سے مراکش کے جلد باہر ہونے کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں: الرکراکی

ولید الرکراکی چمپیئن شپ سے باہر نکلنے کے بعد مراکش کے کھلاڑیوں کو تسلی دے رہے ہیں (روئٹرز)
ولید الرکراکی چمپیئن شپ سے باہر نکلنے کے بعد مراکش کے کھلاڑیوں کو تسلی دے رہے ہیں (روئٹرز)
TT

میں افریقی کپ سے مراکش کے جلد باہر ہونے کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں: الرکراکی

ولید الرکراکی چمپیئن شپ سے باہر نکلنے کے بعد مراکش کے کھلاڑیوں کو تسلی دے رہے ہیں (روئٹرز)
ولید الرکراکی چمپیئن شپ سے باہر نکلنے کے بعد مراکش کے کھلاڑیوں کو تسلی دے رہے ہیں (روئٹرز)

مراکش کے کوچ ولید الرکراکی نے افریقن کپ آف نیشنز کے سولھویں راؤنڈ سے اپنے ملک کے باہر ہونے کی ذمہ داری قبول کی ہے، جو کل منگل کے روز جنوبی کے خلاف 2-0 کے اسکور کے ساتھ چونکا دینے والی شکست کے بعد ہے۔ جب کہ ان کی ٹیم 2022 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔

خیال رہے کہ تقریباً 14 ماہ قبل قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم بننے کے بعد، اس وقت آئیوری کوسٹ میں منعقدہ افریقن نیشن کپ جیتنے کے لیے مراکش کی ٹیم کو ایک مضبوط امیدوار شمار کیا جا رہا تھا، لیکن اسے اس ٹیم نے الوداع کہا جو دنیا میں 66ویں نمبر پر ہے۔

الرکراکی نے میچ کے بعد (بی این اسپورٹس) نیٹ ورک کو بتایا کہ "بہت ساری تکنیکی خرابیاں رہیں، ہم نے حملے کرنے میں صبر کا دامن چھوڑے رکھا اور عجلت سے کھیلا۔ ہم میچ کو پہلے ہاف میں ہی ختم کر سکتے تھے... لیکن ہم نے کوشش کی اور ہم پنالٹی کک کے ساتھ واپس لوٹتے، لیکن ہم نے اسے کھو دیا جس سے ہمیں بہت زیادہ تکلیف پہنچائی۔"

پیرس سینٹ جرمین کے دفاعی کھلاڑی اشرف حکیمی نے اختتام کے قریب کراس بار سے ٹکرانے کے بعد پنالٹی کک گنوا دی۔

مراکش کے شائقین کو 1976 میں افریقی ٹائٹل جیتنے کے بعد اب دوسری بار اسے حاصل کرنے کی بہت زیادہ امیدیں تھیں، جس کی وجہ موجودہ ٹیم کا سیمی فائنل میں 2018 کے عالمی چیمپئن فرانس سے ہارنے سے قبل قطر 2022 ورلڈ کپ کے ایڈیشن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ تھا۔ (...)

بدھ-19 رجب 1445ہجری، 31 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16500]