برینٹ فورڈ کا کولنز کے ساتھ معاہدہ... اور ٹوٹنہم کی وان ڈی وان کے ساتھ بات چیت

آئرش قومی ٹیم اور وولور ہیمپٹن کلب کے بہترین دفاعی کھلاڑی ناتھن کولنز، برینٹ فورڈ کلب میں شامل ہوگئے ہیں (رائٹرز)
آئرش قومی ٹیم اور وولور ہیمپٹن کلب کے بہترین دفاعی کھلاڑی ناتھن کولنز، برینٹ فورڈ کلب میں شامل ہوگئے ہیں (رائٹرز)
TT

برینٹ فورڈ نے کلب کے ریکارڈ معاہدے کے تحت آئرلینڈ کے دفاعی کھلاڑی ناتھن کولنز کو وولور ہیمپٹن وانڈررز کلب سے 6 سال کے لیے اپنے ساتھ شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ ٹوٹنہم نے مرکزی دفاعی کھلاڑی میکی وان ڈی وان کو شامل کرنے کے لیے جرمن کلب وولفسبرگ کے ساتھ سنجیدہ بات چیت کی ہے۔

برینٹ فورڈ نے معاہدے کی مالیت کا انکشاف نہیں کیا لیکن برطانوی میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ اس نے 22 سالہ کھلاڑی کے لیے 23 ملین اسٹرلنگ پاؤنڈ (29.25 ملین ڈالر) ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جو کہ ایک ریکارڈ عدد ہے کیونکہ اس سے قبل حملہ آور کھلاڑی کیون شیڈ کے لیے 21 ملین اسٹرلنگ پاؤنڈ کی ادائیگی کی گئی تھی۔

برینٹ فورڈ کے کوچ تھامس فرینک نے کہا: "اس (کولنز) میں بہت سی صلاحیتیں ہیں جن کو ہم بہت سراہتے ہیں، وہ ایک مضبوط اور پرسکون اعصاب والا دفاعی کھلاڑی ہے، چاہے اوپن کھیل ہو یا سیٹ پینلٹی ہو اس کے پینلٹی ایریاز میں ہیڈرز زبردست ہیں اور یہ پریمیئر لیگ میں بہت اہم ہے۔" جب کہ واضح رہے کہ برینٹ فورڈ گزشتہ سیزن میں نویں نمبر پر رہا، وہ یورپی مقابلوں میں صرف دو پوائنٹس کی وجہ سے اس سے محروم رہا۔

اس کے علاوہ، ٹوٹنہم کلب ولفسبرگ سے نوجوان ڈچ کھلاڑی میکی وان ڈی وان کو سائن کر کے اپنی ٹیم کے مرکز کے دفاع کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 21 سال سے کم عمر ڈچ قومی یوتھ ٹیم کے کھلاڑی وان ڈی وان کچھ عرصہ قبل انگلش کلب کے لیے نمایاں ترین ہدف تھا، چنانچہ اس نے  وولفسبرگ کے ساتھ اس معاہدے کے بارے میں بات چیت شروع ہو گئی ہے، جس کی مالیت تقریباً 30 ملین اسٹرلنگ پاؤنڈ ($38 ملین) تک ہو سکتی ہے۔(...)

بدھ-17ذوالحج 1444 ہجری، 05 جولائی 2023، شمارہ نمبر[16290]

"ریاض سیزن" مصر کپ کے فائنل میں الاہلی اور زمالک کلب کی ٹیموں کی میزبانی کر رہا ہے

یہ میچ "فرسٹ پارک" سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا (ریاض سیزن)

ریاض سیزن نے اپنے چوتھے ایڈیشن میں 8 مارچ کو مصر کپ کے فائنل میچ کی میزبانی اور اسپانسر شپ کا اعلان کیا ہے، جو دارالحکومت ریاض کے "فرسٹ پارک" اسٹیڈیم میں دیگر سرگرمیوں کے ساتھ مصر کے الاہلی اور زمالک کلبوں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب سعودی فٹ بال فیڈریشن کونسل کے چیئرمین یاسر المسحل نے کہا کہ "ریاض سیزن سے پہلے اسپورٹس کے بڑے ایونٹس کو اپنی جانب متوجہ کرنا اور انہیں اسپانسر کرنا، جیسے کہ مصر کپ، ایک غیر معمولی موقع ہے جو ملک کے تمام شعبوں کے درمیان نتیجہ خیز تعاون اور تعمیری ہم آہنگی کا عکاس ہے۔ جب کہ مملکت میں کھیلوں کے بڑے ایونٹس کے انعقاد اور ان کی میزبانی سے تمام شعبوں میں ترقی اور تنوع اجاگر ہوتی ہے اور اس سے مملکت کھیلوں کی دنیا میں پہلی ترجیح بنے گی۔"

مصری فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر جمال علام نے تصدیق کی کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب اور عرب جمہوریہ مصر کے درمیان تعلقات کی حمایت اور مملکت میں مقیم مصری شائقین کے مطالبے کے جواب میں سامنے آیا ہے، علاوہ ازیں، فٹ بال کے اس ایونٹ میں سعودی شائقین کی بھی بھرپور شرکت کریں  گے۔ (...)

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]