عبدالغنی سعودی عرب کو "عرب گیمز" میں پہلا تمغہ دلانے میں کامیاب

سعودی نیزہ بازعلی عبدالغنی
سعودی نیزہ بازعلی عبدالغنی
TT

عبدالغنی سعودی عرب کو "عرب گیمز" میں پہلا تمغہ دلانے میں کامیاب

سعودی نیزہ بازعلی عبدالغنی
سعودی نیزہ بازعلی عبدالغنی

پاور اسپورٹس کی سعودی ٹیم کے نیزہ باز علی عبدالغنی نے الجزائر میں جاری پندرہویں عرب گیمز کے اختتام سے ایک روز پہلے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں 73.54 میٹر کی دوری پر نیزہ پھینک کر پہلا سعودی تمغہ جیت لیا ہے۔

اسی طرح سعودی ہینڈ بال ٹیم نے عراقی ٹیم کو ہینڈ بال مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں 25 کے مقابلے 32 پوائنٹس سے شکست دی جو اسپورٹس پیلس ہال حمو بوتلیلیس میں منعقد ہوئے تھے۔ اب سعودی گرین ٹیم کھیل کے دوسرے راؤنڈ میں آج جمعہ کے روز اردن کی ٹیم کا سامنا کرے گی۔

سعودی قومی بیڈمنٹن ٹیم کے کھلاڑیوں یزن الصایغ اور معاذ الغامدی نے 16ویں راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جو آج جمعہ کے روز الجزائر کے دارالحکومت الجزائر کے اوول ہال میں منعقد ہوگا۔ یاد رہے کہ سعودی کھلاڑی یزن الصایغ نے قطری کھلاڑی سعود العبدالکریم کو 2/0 سے شکست دینے کے بعد کوالیفائی کیا۔ جبکہ معاذ الغامدی نے الجزائر کے کھلاڑی مصطفیٰ کساری کی دستبرداری کے بعد کوالیفائی کیا اور 16 ویں راؤنڈ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں حیا المدرع شرکت کریں گی۔(...)

جمعہ 19 ذی الحج 1444 ہجری - 07 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16292]



"افریقہ کپ" میں کوٹ ڈی آئیور نے سینیگال سے ٹائٹل چھین لیا... اور آٹھویں راؤنڈ میں پہنچ گیا

کوٹ ڈی آئیور کے کھلاڑی کوالیفائنگ کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے (اے ایف پی)
کوٹ ڈی آئیور کے کھلاڑی کوالیفائنگ کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے (اے ایف پی)
TT

"افریقہ کپ" میں کوٹ ڈی آئیور نے سینیگال سے ٹائٹل چھین لیا... اور آٹھویں راؤنڈ میں پہنچ گیا

کوٹ ڈی آئیور کے کھلاڑی کوالیفائنگ کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے (اے ایف پی)
کوٹ ڈی آئیور کے کھلاڑی کوالیفائنگ کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے (اے ایف پی)

کوٹ ڈی آئیوری کی قومی ٹیم نے چیمپیئن کے لقب والی سینیگال کی ٹیم کو پنالٹیز پر 5-4 سے شکست دی، جو کہ دونوں ٹیموں کے باقاعدہ اور اضافی وقت کے اختتام پر 1-1 سے برابر رہنے کے بعد ہے۔ اس طرح سے میزبان ملک افریقی ممالک کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

ڈیفنڈر کھلاڑی موسی نیاکاتی نے سینیگال کے لیے تیسری پنالٹی کک گول پر لگنے سے مس کر دی، جبکہ کوٹ ڈی آئیور کے لیے فرینک کیسی پانچویں اور فیصلہ کن کک پر گول کرنے میں کامیاب رہے۔

سینیگال کی جانب سے حبیب دیالو نے کھیل شروع ہونے کے چوتھے منٹ میں پہلا گول کیا جبکہ دوسرے ہاف کے آخری منٹوں میں فرینک کیسی نے اضافی وقت میں گول کر کے اسے برابر کر دیا، اس کے بعد جب دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں فیصلہ کرنے میں ناکام رہیں تو مجبوراً پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا۔

اب کوارٹر فائنل میں، کوٹ ڈی آئیوری کو مالی اور برکینا فاسو کے درمیان ہونے والے مقابلے کے فاتح کا انتظار ہے۔

سینیگال کی قومی ٹیم نے پہلے ہی منٹوں میں اپنی برتری کو کوٹ ڈی آئیور کے خلاف ابتدائی برتری میں بدل دیا تھا، جس کے بعد اگرچہ فٹبال زیادہ تر کوٹ ڈی آئیور کی ٹیم کے پاس رہا لیکن اس کا حریف کے گول کو کوئی حقیقی خطرہ نہیں تھا۔(...)

منگل-18 رجب 1445ہجری، 30 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16499]