عرب چیمپئن شپ میں حمداللہ اور بینزیما کی جوڑی کے ساتھ اتحاد کلب کی ٹیم کا ولولہ انگیز آغاز

بینزیما اتحاد کلب کی ٹیم کے حملے کی قیادت کر رہے ہیں (تصویر: عبداللہ الفالح)
بینزیما اتحاد کلب کی ٹیم کے حملے کی قیادت کر رہے ہیں (تصویر: عبداللہ الفالح)
TT

عرب کلبوں کے کنگ سلمان کپ میں سعودی عرب کے الاتحاد کلب کی ٹیم نے مراکش کے حملہ آور کھلاڑی عبدالرزاق حمداللہ اور کریم بنزیما کی شاندار جوڑی کے ساتھ طائف میں منعقدہ پہلے گروپ کے مقابلوں میں تیونس کے الترجی کلب کی ٹیم کو شکست دے کر اپنے کھیل کا آغاز کیا۔

الاتحاد کلب کے شائقین کے جم غفیر اور تیونسی ٹیم کے سپورٹرز کی ایک کثیر تعداد کی موجودگی میں فرانسیسی سٹار کریم بینزیما نے جمعرات کے روز تیونس کی الترجی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں اپنی ٹیم کے 2 گول کے ساتھ قیادت کی، تاکہ عراقی پولیس کی ٹیم، جس نے تیونس کی سفاکسی ٹیم کو 1-0 سے شکست دی، سے گول کے فرق کے اعتبار سے عارضی طور پر سرفہرست رہے۔

الترجی کی ٹیم نے کھیل کے 26 ویں منٹ میں اسامہ بو قرہ کے ذریعے برتری حاصل کی، جس نے پنالٹی ایریا کے اندر تیزی سے آتے ہوئے فٹبال کو الاتحاد کے گول میں دے مارا۔

الاتحاد کی ٹیم کھیل کے 35 ویں منٹ میں بینزیما کے پاس پر عبدالرزاق حمداللہ کے ذریعے گول برابر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ بینزیما نے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ سے علیحدگی اور گزشتہ سیزن میں سعودی لیگ کے ٹائٹل ہولڈر میں شمولیت کے بعد اپنے پہلے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حمداللہ کو سر کے اوپر سے پاس دیا جس نے اسے گول تک پہنچایا۔

جب کہ کھیل کے 55ویں منٹ میں کریم بینزیما نے الاتحاد کے لیے دوسرا گول کیا، جو کہ الترجی ٹیم کے گول کیپر کے دائیں جانب سے شاندار شاٹ کرتے ہوئے اپنی نئی ٹیم کے لیے پہلا گول کیا۔(...)

جمعہ 10 محرم الحرام 1445 ہجری - 28 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16313]

"ریاض سیزن" مصر کپ کے فائنل میں الاہلی اور زمالک کلب کی ٹیموں کی میزبانی کر رہا ہے

یہ میچ "فرسٹ پارک" سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا (ریاض سیزن)

ریاض سیزن نے اپنے چوتھے ایڈیشن میں 8 مارچ کو مصر کپ کے فائنل میچ کی میزبانی اور اسپانسر شپ کا اعلان کیا ہے، جو دارالحکومت ریاض کے "فرسٹ پارک" اسٹیڈیم میں دیگر سرگرمیوں کے ساتھ مصر کے الاہلی اور زمالک کلبوں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب سعودی فٹ بال فیڈریشن کونسل کے چیئرمین یاسر المسحل نے کہا کہ "ریاض سیزن سے پہلے اسپورٹس کے بڑے ایونٹس کو اپنی جانب متوجہ کرنا اور انہیں اسپانسر کرنا، جیسے کہ مصر کپ، ایک غیر معمولی موقع ہے جو ملک کے تمام شعبوں کے درمیان نتیجہ خیز تعاون اور تعمیری ہم آہنگی کا عکاس ہے۔ جب کہ مملکت میں کھیلوں کے بڑے ایونٹس کے انعقاد اور ان کی میزبانی سے تمام شعبوں میں ترقی اور تنوع اجاگر ہوتی ہے اور اس سے مملکت کھیلوں کی دنیا میں پہلی ترجیح بنے گی۔"

مصری فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر جمال علام نے تصدیق کی کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب اور عرب جمہوریہ مصر کے درمیان تعلقات کی حمایت اور مملکت میں مقیم مصری شائقین کے مطالبے کے جواب میں سامنے آیا ہے، علاوہ ازیں، فٹ بال کے اس ایونٹ میں سعودی شائقین کی بھی بھرپور شرکت کریں  گے۔ (...)

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]