پاکستان "دشمن شائقین" کے خوف کے درمیان بھارت میں "کرکٹ ورلڈ کپ" کھیلے گا

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں 15 اکتوبر کو بھارت سے مقابلہ کرے گی (الشرق الاوسط)
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں 15 اکتوبر کو بھارت سے مقابلہ کرے گی (الشرق الاوسط)
TT

حکومت پاکستان نے اعلان کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو رواں سال کے آخر میں بھارت کی میزبانی میں ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے گی، لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس نے اپنے کھلاڑیوں کی سلامتی کے بارے میں "بڑے خدشات" کا بھی اظہار کیا ہے۔

فرانس پریس ایجنسی کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "پاکستان کو اپنی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے حوالے سے شدید خدشات ہیں اور ہم ان خدشات کو انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ اور بھارتی حکام کے سامنے رکھیں گے۔"

 جاری بیان  میں کہا گیا ہے کہ "ہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے دوران ان کی مکمل حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کی توقع رکھتے ہیں۔"

جب کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 اکتوبر کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے آبائی شہر احمد آباد میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی، اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ایک زبردست مقابلہ ہوگا۔

پاکستان کرکٹ فیڈریشن نے اس سے قبل ایک لاکھ 30 ہزار کی گنجائش والے احمد آباد اسٹیڈیم میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، کیونکہ یہ تمام شائقین دشمن بھی ہو سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے اگست کے آخر میں شروع ہونے والے ایشین کپ کے میچ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرنے کے بعد پاکستانی فیڈریشن نے ورلڈکپ کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔ (...)

پیر 20 محرم الحرام 1445 ہجری - 07 اگست 2023ء شمارہ نمبر [16323]

ایران پر ہماری فتح شکوک و شبہات کا جواب ہے: اسماعیل محمد "الشرق الاوسط سے"

قطر کی قومی ٹیم کے کھلاڑی اسماعیل محمد (تصویر: علی خمج)

قطر کی قومی ٹیم کے کھلاڑی اسماعیل محمد نے کہا ہے کہ "ایشین کپ 2023" کے سیمی فائنل میں ایران کا مقابلہ کرنا اگرچہ آسان نہیں تھا لیکن اس میں فتح سب کی محنت اور اعلیٰ کارکردگی کی بدولت ہے۔

 "الشرق الاوسط" کے ساتھ ایک انٹرویو میں اسماعیل محمد نے کہا: "یہ میچ آسان نہیں تھا۔ سب نے دیکھا کہ اس میں کیسا جوش و خروش تھا اور کیسے سنسنی خیرز اختتام ہوا، پہلے ایرانی ٹیم غالب آئی، پھر ہماری ٹیم واپس آئی اور آگے بڑھ گئی۔ "میرے خیال میں یہ کھلاڑیوں کی مضبوط توجہ اور اپنی کارکردگی پر خود اعتمادی کا نتیجہ ہے۔"

 اسماعیل محمد نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: "مجھے لگتا ہے کہ آج ہم نے ان لوگوں کو جواب دیا ہے جو کہتے ہیں کہ قطر کی قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتی۔ آج سب نے دیکھا کہ ٹیم نے کتنی خوبصورت کارکردگی دکھائی۔"(...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]