الہلال کلب کا تمبکتی کو باضابطہ طور پر شامل کرنے کا اعلان

حسان تمبکتی کا الہلال کلب کے ساتھ 4 سیزن پر مشتمل معاہدہ (الہلال کلب)
حسان تمبکتی کا الہلال کلب کے ساتھ 4 سیزن پر مشتمل معاہدہ (الہلال کلب)
TT

الہلال کلب کا تمبکتی کو باضابطہ طور پر شامل کرنے کا اعلان

حسان تمبکتی کا الہلال کلب کے ساتھ 4 سیزن پر مشتمل معاہدہ (الہلال کلب)
حسان تمبکتی کا الہلال کلب کے ساتھ 4 سیزن پر مشتمل معاہدہ (الہلال کلب)

الہلال کلب نے الشباب کلب کے دفاعی کھلاڑی حسان تمبکتی کے ساتھ باضابطہ معاہدے کا اعلان کیا، جس کے مطابق اگلے 4 سیزن میں ٹمبکٹی دارالحکومت کے نیلے رنگ کی نمائندگی کرے گا۔ جب کہ یہ اقدام کھلاڑیوں کی خدمات کے حصول کے لیے النصر، الاہلی اور الاتحاد کلبوں کے ساتھ جاری سخت مقابلے کے ضمن میں ہے۔

سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم "X"، جو پہلے "Twitter" کے نام سے معروف تھا، پر کلب کے اکاؤنٹ سے حسان تمبکتی کے ساتھ معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو نشر کی گئی، جس میں تمبکتی نے کہا: "آخر کار … میں ہلالی ہوں۔"

باخبر ذرائع نے اس سے قبل "الشرق الاوسط" کو بتایا تھا کہ خالد الثنیان کی سربراہی میں الشباب کلب کی انتظامیہ اور فہد بن نافل کی سربراہی میں الہلال کی انتظامیہ پیر کی صبح دستخط کی تقریب مین موجود تھی، تاکہ الشباب کلب کے انٹرنیشنل دفاعی کھلاڑی حسان تمبکتی کا تقریباً 138 ملین سعودی ریال کے عوض اگلے 4 سالوں کے لیے الہلال کلب کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

ذرائع اور "الشرق الاوسط" کے سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ دستخط "معاون گولڈن ممبر شہزادہ الولید بن طلال" کی رہائش گاہ پر ہوئے۔ اس معاہدے میں کولمبیا کے کویلار کے واجبات میں کٹوتی کرنے کے علاوہ الہلال کی جانب سے تقریباً 60 ملین ریال کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے تین کھلاڑیوں سے دستبرداری شامل تھی، جن میں ایک کھلاڑی حمد الیامی تھے، جن کے نام کی تصدیق نہیں کی گئی۔

منگل-06 صفر 1445ہجری، 22 اگست 2023، شمارہ نمبر[16338]

"ریاض سیزن" مصر کپ کے فائنل میں الاہلی اور زمالک کلب کی ٹیموں کی میزبانی کر رہا ہے

یہ میچ "فرسٹ پارک" سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا (ریاض سیزن)

ریاض سیزن نے اپنے چوتھے ایڈیشن میں 8 مارچ کو مصر کپ کے فائنل میچ کی میزبانی اور اسپانسر شپ کا اعلان کیا ہے، جو دارالحکومت ریاض کے "فرسٹ پارک" اسٹیڈیم میں دیگر سرگرمیوں کے ساتھ مصر کے الاہلی اور زمالک کلبوں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب سعودی فٹ بال فیڈریشن کونسل کے چیئرمین یاسر المسحل نے کہا کہ "ریاض سیزن سے پہلے اسپورٹس کے بڑے ایونٹس کو اپنی جانب متوجہ کرنا اور انہیں اسپانسر کرنا، جیسے کہ مصر کپ، ایک غیر معمولی موقع ہے جو ملک کے تمام شعبوں کے درمیان نتیجہ خیز تعاون اور تعمیری ہم آہنگی کا عکاس ہے۔ جب کہ مملکت میں کھیلوں کے بڑے ایونٹس کے انعقاد اور ان کی میزبانی سے تمام شعبوں میں ترقی اور تنوع اجاگر ہوتی ہے اور اس سے مملکت کھیلوں کی دنیا میں پہلی ترجیح بنے گی۔"

مصری فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر جمال علام نے تصدیق کی کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب اور عرب جمہوریہ مصر کے درمیان تعلقات کی حمایت اور مملکت میں مقیم مصری شائقین کے مطالبے کے جواب میں سامنے آیا ہے، علاوہ ازیں، فٹ بال کے اس ایونٹ میں سعودی شائقین کی بھی بھرپور شرکت کریں  گے۔ (...)

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]