"دی نیکسٹ ورلڈ فورم" میں "الیکٹرانک اسپورٹس" کی مشکلات پر بحث کی جائے گی

جو کہ مختلف ممالک کے ماہرین اور مقررین کی موجودگی میں ریاض میں منعقد ہوگا

سعودی فیڈریشن فار الیکٹرانک اسپورٹس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن بندر بن سلطان (الشرق الاوسط)
سعودی فیڈریشن فار الیکٹرانک اسپورٹس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن بندر بن سلطان (الشرق الاوسط)
TT

"دی نیکسٹ ورلڈ فورم" میں "الیکٹرانک اسپورٹس" کی مشکلات پر بحث کی جائے گی

سعودی فیڈریشن فار الیکٹرانک اسپورٹس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن بندر بن سلطان (الشرق الاوسط)
سعودی فیڈریشن فار الیکٹرانک اسپورٹس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن بندر بن سلطان (الشرق الاوسط)

سعودی فیڈریشن برائے الیکٹرانک اسپورٹس نے "دی نیکسٹ ورلڈ فورم" کے خصوصی پروگرام کا انکشاف کیا، جو رواں ماہ اگست کے آخر میں 30 سے 31 تاریخ تک کنگڈم ٹاور کے فور سیزنز ہوٹل ریاض میں منعقد کیا جائے گا، جو کہ دنیا کے سب سے بڑے گیمنگ اور  الیکٹرانک اسپورٹس کے "گیمرز سیزن... لینڈ آف چیمپئنز" کی سرگرمیوں کا اختتام ہوگا۔

فورم میں، دنیا بھر کے ماہرین اور مقررین کی موجودگی میں کئی اہم فائلوں اور موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور تیزی سے بڑھتی ہوئی گیمنگ اور ای-اسپورٹس انڈسٹری میں امید افزا مواقع تلاش کیے جائیں گے۔ جس کی عالمی قیمت 170 بلین ڈالر سے زیادہ ہے اور ہپ فلم اور موسیقی کے شعبوں کی مشترکہ قیمت سے بھی زیادہ ہے۔

اولمپک گیمز، میٹاویرس، پالیسیوں، گیمنگ انڈسٹری میں خواتین کو درپیش چیلنجز اور ای اسپورٹس کے کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت جیسے موضوعات ان میں سرفہرست ہوں گے۔

سعودی فیڈریشن برائے الیکٹرانک اسپورٹس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن بندر بن سلطان نے اس موقع پر ایک بیان میں کہا: "دی نیکسٹ ورلڈ فورم، اس سال اپنے ایڈیشن میں، گیمنگ اور الیکٹرانک اسپورٹس انڈسٹری سے متعلق مشکل اور ہنگامی سوالات کو اٹھائے گا، جس سے فکری تقویت ملے گی اور جو موثر نتائج کی جانب لے جائیں گے۔

اس شعبے کے اور متعلقہ شعبوں کے رہنماؤں نے ان بہترین طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی جو ہمیں ایک مثبت اثر حاصل کرنے کے قابل بناتے ہیں، جو ہم سب کے لیے ایک زیادہ ترقی یافتہ اور خوشحال مستقبل کی تعمیر و تشکیل کا باعث بنیں گے۔" (...)

بدھ-07 صفر 1445ہجری، 23 اگست 2023، شمارہ نمبر[16339]

ایران پر ہماری فتح شکوک و شبہات کا جواب ہے: اسماعیل محمد "الشرق الاوسط سے"

قطر کی قومی ٹیم کے کھلاڑی اسماعیل محمد (تصویر: علی خمج)

قطر کی قومی ٹیم کے کھلاڑی اسماعیل محمد نے کہا ہے کہ "ایشین کپ 2023" کے سیمی فائنل میں ایران کا مقابلہ کرنا اگرچہ آسان نہیں تھا لیکن اس میں فتح سب کی محنت اور اعلیٰ کارکردگی کی بدولت ہے۔

 "الشرق الاوسط" کے ساتھ ایک انٹرویو میں اسماعیل محمد نے کہا: "یہ میچ آسان نہیں تھا۔ سب نے دیکھا کہ اس میں کیسا جوش و خروش تھا اور کیسے سنسنی خیرز اختتام ہوا، پہلے ایرانی ٹیم غالب آئی، پھر ہماری ٹیم واپس آئی اور آگے بڑھ گئی۔ "میرے خیال میں یہ کھلاڑیوں کی مضبوط توجہ اور اپنی کارکردگی پر خود اعتمادی کا نتیجہ ہے۔"

 اسماعیل محمد نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: "مجھے لگتا ہے کہ آج ہم نے ان لوگوں کو جواب دیا ہے جو کہتے ہیں کہ قطر کی قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتی۔ آج سب نے دیکھا کہ ٹیم نے کتنی خوبصورت کارکردگی دکھائی۔"(...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]