2026 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی مقابلوں کا آغاز جمعرات سے ہو رہا ہے

آخری ورلڈ کپ ٹائٹل ہولڈر ارجنٹائن کی قومی ٹیم (اے ایف پی)
آخری ورلڈ کپ ٹائٹل ہولڈر ارجنٹائن کی قومی ٹیم (اے ایف پی)
TT

2026 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی مقابلوں کا آغاز جمعرات سے ہو رہا ہے

آخری ورلڈ کپ ٹائٹل ہولڈر ارجنٹائن کی قومی ٹیم (اے ایف پی)
آخری ورلڈ کپ ٹائٹل ہولڈر ارجنٹائن کی قومی ٹیم (اے ایف پی)

جنوبی امریکہ کی چیمپئن اور قطر میں ہونے والے 2022 ورلڈ کپ کے ٹائٹل کی حامل ارجنٹائن کی قومی ٹیم اگلے ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے کوالیفائی سفر کا آغاز تین دن کے بعد شروع ہونے والے کوالیفائی میچوں کے ساتھ کرے گی، جب کہ یہ کوالیفائی مقابلے مارچ 2026 کے اختتام تک جاری رہیں گے۔

جرمن پریس ایجنسی کے مطابق، بین الاقوامی فٹبال فیڈریشن "فیفا" نے پیر کے روز اپنی سرکاری ویب سائٹ پر کہا: "مقابلوں کا آغاز اگلی جمعرات کو تین سخت مقابلوں کے ساتھ ہوگا، جن میں پہلا ارجنٹائن اور ایکواڈور کے درمیان، دوسرا پیراگوئے اور پیرو کے درمیان، اور تیسرا کولمبیا اور وینزویلا کے درمیان ہوگا۔ جبکہ ان مقابلوں کا پہلا راؤنڈ اگلے روز یوراگوئے اور چلی کے درمیان، اور برازیل اور بولیویا کے درمیان دو میچز کے ساتھ مکمل ہوگا۔

"فیفا" نے مزید کہا کہ، "فیفا کے زیر اہتمام فٹ بال مقابلوں کی تاریخ میں قطر کی میزبانی میں منعقدہ کامیاب ترین ایڈیشن کے بعد، 2026 کا ایڈیشن کوالیفائی کرنے کے بعد پہلی بار 48 ٹیموں کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔"

براعظم ایشیا میں کوالیفائی کا پہلا مرحلہ 20 ٹیموں کے درمیان آئندہ اکتوبر سے شروع ہوگا، جن میں سے 10 دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، جو آئندہ نومبر اور جون 2024 کے درمیان منعقد ہوگا، تمام ٹیموں کو 4 ٹیموں کے 9 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سے فاتح اور رنر اپ فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گے۔(...)

منگل-20 صفر 1445ہجری، 05 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16352]

ایران پر ہماری فتح شکوک و شبہات کا جواب ہے: اسماعیل محمد "الشرق الاوسط سے"

قطر کی قومی ٹیم کے کھلاڑی اسماعیل محمد (تصویر: علی خمج)

قطر کی قومی ٹیم کے کھلاڑی اسماعیل محمد نے کہا ہے کہ "ایشین کپ 2023" کے سیمی فائنل میں ایران کا مقابلہ کرنا اگرچہ آسان نہیں تھا لیکن اس میں فتح سب کی محنت اور اعلیٰ کارکردگی کی بدولت ہے۔

 "الشرق الاوسط" کے ساتھ ایک انٹرویو میں اسماعیل محمد نے کہا: "یہ میچ آسان نہیں تھا۔ سب نے دیکھا کہ اس میں کیسا جوش و خروش تھا اور کیسے سنسنی خیرز اختتام ہوا، پہلے ایرانی ٹیم غالب آئی، پھر ہماری ٹیم واپس آئی اور آگے بڑھ گئی۔ "میرے خیال میں یہ کھلاڑیوں کی مضبوط توجہ اور اپنی کارکردگی پر خود اعتمادی کا نتیجہ ہے۔"

 اسماعیل محمد نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: "مجھے لگتا ہے کہ آج ہم نے ان لوگوں کو جواب دیا ہے جو کہتے ہیں کہ قطر کی قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتی۔ آج سب نے دیکھا کہ ٹیم نے کتنی خوبصورت کارکردگی دکھائی۔"(...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]