سعودی گیمز کے لیے ٹینس کوالیفائی مقابلوں کا آغاز

کوالیفائرز میں سعودی عرب کے مختلف علاقوں کے 36 کلبوں کے 120 کھلاڑی شرکت کریں گے (الشرق الاوسط)
کوالیفائرز میں سعودی عرب کے مختلف علاقوں کے 36 کلبوں کے 120 کھلاڑی شرکت کریں گے (الشرق الاوسط)
TT

سعودی ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام سعودی گیمز کے لیے ٹینس کے کوالیفائی مقابلوں کا آغاز منگل کے روز الخُبر میں پرنس سعود بن جلوی سٹی کے کورٹس میں ہوا جب كہ یہ مقابلے 5 روز تک جاری رہیں گے۔

ان کوالیفائی مقابلوں میں مملکت کے مختلف علاقوں کے 36 کلبوں کے 120 کھلاڑی شرکت کریں گے، جن میں سے سعودی گیمز کے لیے 10 کھلاڑی کوالیفائی کریں گے۔ جب كہ ٹینس کے يہ مقابلے 6 سے 10 دسمبر تک مہد اکیڈمی کورٹس میں منعقد ہوں گے۔

فائنل کوالیفائی کرنے والے 10 کھلاڑیوں کے علاوہ 4 کھلاڑی اپنی درجہ بندی کی وجہ سے براہ راست کوالیفائی کریں گے، جب كہ 2 کھلاڑیوں کو دعوتی کارڈ دیئے جائیں گئے۔ اس طرح فائنل ہونے والے کھلاڑیوں کی مجموعی تعداد 16 ہو گئی۔

جمعرات-21 صفر 1445ہجری، 06 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16353]

ایران پر ہماری فتح شکوک و شبہات کا جواب ہے: اسماعیل محمد "الشرق الاوسط سے"

قطر کی قومی ٹیم کے کھلاڑی اسماعیل محمد (تصویر: علی خمج)

قطر کی قومی ٹیم کے کھلاڑی اسماعیل محمد نے کہا ہے کہ "ایشین کپ 2023" کے سیمی فائنل میں ایران کا مقابلہ کرنا اگرچہ آسان نہیں تھا لیکن اس میں فتح سب کی محنت اور اعلیٰ کارکردگی کی بدولت ہے۔

 "الشرق الاوسط" کے ساتھ ایک انٹرویو میں اسماعیل محمد نے کہا: "یہ میچ آسان نہیں تھا۔ سب نے دیکھا کہ اس میں کیسا جوش و خروش تھا اور کیسے سنسنی خیرز اختتام ہوا، پہلے ایرانی ٹیم غالب آئی، پھر ہماری ٹیم واپس آئی اور آگے بڑھ گئی۔ "میرے خیال میں یہ کھلاڑیوں کی مضبوط توجہ اور اپنی کارکردگی پر خود اعتمادی کا نتیجہ ہے۔"

 اسماعیل محمد نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: "مجھے لگتا ہے کہ آج ہم نے ان لوگوں کو جواب دیا ہے جو کہتے ہیں کہ قطر کی قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتی۔ آج سب نے دیکھا کہ ٹیم نے کتنی خوبصورت کارکردگی دکھائی۔"(...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]