جرمن فیڈریشن نے فليک کو برطرف کر دیا اور قومی ٹیم کو بچانے کے لیے نئے کوچ کی تلاش شروع کر دی

فرانس کے خلاف متوقع دوستانہ میچ سے ایک روز قبل جاپان کے خلاف ذلت آمیز شکست نے حالات کو الٹ کر رکھ دیا

جاپان سے ذلت آمیز شکست نے فليک کو جرمنی کی کوچنگ سے برطرف کردیا (رائٹرز)
جاپان سے ذلت آمیز شکست نے فليک کو جرمنی کی کوچنگ سے برطرف کردیا (رائٹرز)
TT

جرمن فیڈریشن نے فليک کو برطرف کر دیا اور قومی ٹیم کو بچانے کے لیے نئے کوچ کی تلاش شروع کر دی

جاپان سے ذلت آمیز شکست نے فليک کو جرمنی کی کوچنگ سے برطرف کردیا (رائٹرز)
جاپان سے ذلت آمیز شکست نے فليک کو جرمنی کی کوچنگ سے برطرف کردیا (رائٹرز)

جرمنی نے ہفتے کے روز وولفسبرگ میں ایک دوستانہ میچ میں جاپان کے ہاتھوں 1-4 سے ذلت آمیز شکست کے بعد اپنے کوچ ہینسی فلیک کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کے بعد اپنی قومی ٹیم کے لیے نئے کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جو کہ قطر کے گذشتہ ورلڈ کپ میں رنر اپ فرانس کے خلاف متوقع میچ سے ایک روز قبل اور 2024 کے یورپی کپ فائنل کی میزبانی سے 9 ماہ قبل ہے۔

یاد رہے کہ فلیک 1926 میں اس عہدے کی تخلیق کے بعد سے برطرف ہونے والے پہلے اور واحد کوچ بن گئے ہیں۔

نئے کوچ کی تقرری تک جرمن فٹبال فیڈریشن کے اسپورٹس ڈائریکٹر اور 2002 کے ورلڈ کپ فائنل میں اس کی قیادت کرنے والے سابق جرمن کوچ روڈی فولر عارضی طور پر قومی ٹیم کی نگرانی کریں گے۔

جرمن فیڈریشن کے صدر برنڈ نیویندورف نے ایک بیان میں کہا: "برطرف کرنے سے گریز نہیں کیا جا سکتا اور خاص طور پر حالیہ خراب نتائج کے بعد۔"

انہوں نے مزید کہا: "یہ ہمارے لیے اب تک کا سب سے مشکل ترین فیصلہ تھا، لیکن ٹیم کو یورپی کپ، جس کی ہم میزبانی کرنے جا رہے ہیں، اس میں مقابلہ کے لیے ایک مثبت نئے جذبے اور اعتماد کی ضرورت ہے۔"

یاد رہے کہ فلیک کی برطرفی جرمن قومی ٹیم کے منگل کے روز فرانس کے خلاف دوستانہ میچ کھیلنے سے پہلے ہے۔ اب مقامی اخبارات میں جو نام فلیک کی جگہ نامزدگی کے لیے گردش کر رہے ہیں ان میں نمایاں ترین ناموں میں گذشتہ مارچ میں اپنے عہدے سے برطرف کیے گئے بائرن میونخ کے سابق کوچ جولین ناگلسمین، گزشتہ سیزن میں اینٹراچٹ فرینکفرٹ کے ساتھ یورپی لیگ کے فاتح آسٹریا کے اولیور گلاسنر اور اسٹیفن کنٹز شامل ہیں، جو نوجوانوں کی ٹیم کے ساتھ دو بار یورپی چیمپئن (2017 اور 2021 میں) رہ چکے ہیں۔(...)

پیر-26 صفر 1445ہجری، 11 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16358]

"ورلڈ کپ کوالیفائی" میں گرین شرٹس کا اردن کے ساتھ مقابلہ... کویت اور افغانستان میچ کی میزبانی دمام اسٹیڈیم کر رہا ہے

سعودی قومی ٹیم کے کھلاڑی پریکٹس کے دوران (سعودی قومی ٹیم)

سعودی قومی ٹیم 2026 ورلڈ کپ اور 2027 ایشین کپ کے لیے مشترکہ ایشین کوالیفائی مقابلوں میں اپنا فاتحانہ سفر جاری رکھنے کی منتظر ہے اور یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب اسے اردن کی قومی ٹیم کے خلاف ایک مشکل میچ کا سامنا ہے، جب کہ نشامہ کی قومی ٹیم اسی ساتویں گروپ کے حق میں تاجکستان کی قومی ٹیم کے خلاف پہلے راؤنڈ میں کھیل کو برابری کر کے ناکام ہو گئی تھی۔

عمان انٹرنیشنل اسٹیڈیم اردن اور سعودی عرب کے درمیان ساتویں گروپ کے مقابلے کی میزبانی کر رہا گا، جو کہ جمعرات کے روز تاجکستان کی سرزمین پر پاکستان سے 4-0 سے باآسانی جیتنے اور "النشامہ" کو 1-1 سے بمشکل برابر کرنے کے بعد ہے۔

ٹکٹوں کی مانگ کم ہونے کے سبب دوسرے درجے کے ہال کے دروازے شائقین کے لیے مفت کھولے جائیں گے۔

اطالوی کوچ روبرٹو مانشینی کی زیر قیادت سعودی گرین ٹیم پر انجریز نے سایہ ڈال رکھا ہے، کیونکہ پاکستان کا سامنا کرنے سے قبل الاحساء کیمپ کے بعد سے انجری کے باعث گرین ٹیم سے باہر ہونے والے کھلاڑیوں کی تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے۔

9 گروپس میں سے دو ٹیمیں ایسی ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ کوالیفائرز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے اور اسی کے ساتھ ان ٹیموں نے سعودی عرب میں ہونے والے 2027 ایشین کپ میں اپنی جگہیں محفوظ کر لی ہیں۔ خیال رہے کہ ایشیا کی نمائندگی آٹھ ٹیمیں کر رہی ہیں، جب کہ عالمی ضمیمہ کے نتائج کے مطابق یہ 9 ٹیموں تک بڑھنے کا امکان ہے۔(...)

منگل-07 جمادى الأولى 1445ہجری، 21 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16429]

سعودی عرب کی دانیہ عقیل... "ریلینگ" آئیکون ایک کے بعد ایک کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں

سعودی ڈرائیور نے بین الاقوامی چیمپئن شپ میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں (الشرق الاوسط)

صحرا میں کار ریلینگ کی سعودی خاتون ڈرائیور دانیہ عقیل اس پُر خطر کھیل میں سعودی عرب کی ایک آئیکون ہیں، جنہوں نے انتہائی کامیابی کےساتھ بین الاقوامی فتوحات حاصل کیں، جو سعودی خواتین کی انتہائی سخت اور مشکل کھیلوں میں مقابلہ کرنے کی صلاحیتوں اور ان کے علاوہ دیگر ان گنت کھیلوں میں ان کے شوق اور جذبے کی تصدیق کرتی ہیں۔

دانیہ عقیل اس سخت تکنیکی میدان میں رکاوٹوں کو توڑنے اور ریکارڈ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہونے والی پہلی سعودی، پہلی عرب اور دنی کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے"الباہا" ڈیزرٹ ریلی ورلڈ کپ چیمپئن شپ جیتی ہے۔ آپ سعودی آٹوموبائل اینڈ موٹر سائیکل فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ موٹر سائیکل ریسنگ کا لائسنس حاصل کرنے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔

دانیہ عقیل نے "الشرق الاوسط" کو کار ریلینگ کی دنیا میں اپنے چیلنج اور کامیابیوں کی کہانی سناتے ہوئے کہا: "میری نسوانیت کبھی بھی موٹر سائیکل اور کار ریسنگ کی دنیا میں میرے داخلے میں رکاوٹ نہیں بنی، خلیجی ممالک اور تمام ممالک میں ریسنگ کے قوانین خواتین کی شرکت کے لیے کھلے ہیں اور میری اس کھیل سے محبت ہی میرا متحدہ عرب امارات، بحرین اور سعودی عرب میں ہونے والی ریسوں میں حصہ لینے کا بنیادی محرک بنا۔"(...)

پیر-29 ربیع الثاني 1445ہجری، 13 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16421]

"آرامکو" گالف چیمپئن شپ کا پہلا بیج ریاض ایڈیشن کے لیے تیار ہے

عالمی خواتین ریفری آج ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران (الشرق الاوسط)

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 27 اکتوبر سے شروع ہونے والی تین روزہ "جنرل انویسٹمنٹ فنڈ کی طرف سے پیش کردہ ٹیموں کے لیے آرامکو چیمپئن شپ سیریز" میں پہلے پیشہ ورانہ گولف ٹورنامنٹ کے مقابلوں میں شرکت کرنے والی امریکی خاتون کھلاڑی لیلیا فو، آسٹریلوی کھلاڑی منجی لی، جرمن کھلاڑی چیارا نوگا، اور ہسپانوی کھلاڑی کارلوٹا سگنڈا نےمقابلوں کے لیے اپنے جوش و خروش اور بھرپور تیاری کا اظہار کیا ہے۔ جب کہ اس کی میزبانی "ریاض گالف کلب" ایک ملین ڈالر کے انعامات کے ساتھ کر رہا ہے۔

خواتین سٹارز کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ایونٹ کی اہمیت اور سیریز کا بہترین انداز میں اختتام ہونے کے علاوہ ٹیم اور انفرادی مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کی تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹریننگ راؤنڈز کے انعقاد اور ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل "پرو ایم" مقابلوں میں حصہ لینے کے بعد "ریاض گالف کلب" کی تیاری کی تعریف کی۔ اسی طرح انہوں نے اپنے ایک گروپ کا الدرعیہ کے علاقے اور اس کے مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے بارے میں بھی بات کی، جب کہ یہ علاقہ مملکت کے شاندار ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔

جمعہ-12 ربیع الثاني 1445ہجری، 27 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16404]

جنگی گیمز کے پانچویں روز میں سعودی عرب نے 11 تمغے جیتے

شہزادہ فہد بن جلوی جیو جِتسو چیمپئنز کی تکریم کے دوران (الشرق الاوسط)

سعودی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے نائب صدر اور عالمی جنگی کھیل "ریاض 2023" کے ڈائریکٹر شہزادہ فہد بن جلوی نے کل منگل کی شام کنگ سعود یونیورسٹی کے ارینا اسپورٹس ہال میں جیو جِتسو مقابلوں کے پہلے دن کے اختتام پر امارات کے حماد القبیسی کو انڈر 85 کلوگرام کیٹیگری میں سونے کا تمغہ پہنایا۔ جبکہ سعودی کھلاڑی عمر ندا نے چاندی کا تمغہ جیتا اور کینیڈا کے ناتھن ڈوس سانوس نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

سعودی ٹیموں نے ان مقابلوں میں تمغے جیتنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے منگل کے روز 11 تمغے جیتے، جس کے بعد اب جیتے گئے مختلف تمغوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے، جن میں کشتی کے مقابلوں میں 10 تمغے (3 چاندی اور 7 کانسی) اور جیو جِتسو میں ایک چاندی کا تمغہ کھلاڑی عمر ندا نے انڈر 85 کلوگرام کے مقابلے میں جیتا ہے۔(...)

بدھ-10 ربیع الثاني 1445ہجری، 25 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16402]

برطانوی سٹیڈیمز میں فلسطینی اور اسرائیلی پرچموں کو لے جانے پر پابندی

فلسطینی پرچم برطانوی اسٹیڈیم میں لے جانے پر پابندی ہوگی (الشرق الاوسط)

برطانوی خبر رساں ادارے کے ذرائع کے مطابق، آئندہ ہفتے سے انگلش پریمیئر لیگ کے سٹیڈیمز میں فلسطینی اور اسرائیلی پرچموں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

انگلش پریمیئر لیگ کے فٹ بال میچوں کو مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تنازعے کے دونوں فریقوں کے شائقین کی جانب سے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے میچ کا استحصال کرنے سے روکنے کی کوششوں کے ضمن میں دونوں ممالک چاہے فلسطین ہو یا اسرائیل کے پرچموں کو اسٹیڈیم کے اندر لے جانے پر پابندی ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے، برطانوی حکومت نے کھیلوں کے اداروں اور کلبوں پر زور دیا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی اور اسرائیل میں ہونے والے تشدد سے متاثرین کے لیے احترام کا مظاہرہ کریں۔

چنانچہ انگلینڈ کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور میچ شروع ہونے سے قبل "فلسطین اور اسرائیل میں تباہ کن واقعات میں بے گناہ متاثرین" کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تھی۔

جمعرات-04 ربیع الثاني 1445ہجری، 19 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16396]

2034 ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کا سفر باضابطہ فائل اور بین الاقوامی حمایت کے ساتھ شروع

2034 ورلڈ کپ کی میزبانی میں حصہ لینے کے اپنے ارادے کے اعلان کے فوراً بعد مملکت سعودیہ کو زبردست بین الاقوامی حمایت حاصل ہوئی (الشرق الاوسط)

کل پیر کے روز سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن نے باضابطہ طور پر انٹرنیشنل فیڈریشن آف فٹ بال ایسوسی ایشن (FIFA) کو ایک خط بھیجا جس میں 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے مملکت کی امیدواری کی درخواست کی گئی ہے، جو کہ یہ مملکت کی جانب سے 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی کے ارادے کا اعلان کیے جانے کے چند روز بعد ہے۔

انٹرنیشنل فٹبال فیڈریشن (فیفا) نے اراکین کے لیے اپنی دلچسپی کی تصدیق کے لیے 31 اکتوبر اور ​​متفقہ پیشکش جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر مقرر کی ہے، جس کے بعد 4 دسمبر کو "فیفا" اپنے اراکین کو تمام درخواستیں اور میزبانی کے دستاویزات ارسال کرے گا۔

اگلے سال جنوری کے دوران ان درخواستوں پر ایک عملی ورکشاپ اور میٹنگز کا ایک سلسلہ ہوگا، پھر جولائی میں یہ پیشکشیں "فیفا" کو جمع کرا دی جائیں گی۔

اگلے سال کی تیسری سہ ماہی میں فائلوں کو ترتیب دیا جائے گا اور اسی سال کی آخری سہ ماہی کے دوران ان پیشکشوں پر ایک جائزہ رپورٹ شائع کی جائے گی اور پھر "فیفا" 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے کا اعلان کرے گا۔

مملکت نے 2034 ورلڈ کپ کے غیر معمولی ایڈیشن کے انعقاد کے لیے اپنی صلاحیت کی تصدیق کی ہے، جیسا کہ مملکت "وژن 2030" کے ضمن میں فٹ بال سمیت مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینا چاہتی ہے، اس لیے سعودی عرب ورلڈ کپ کے فائنلز کی میزبانی کے حوالے سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) کی منظوری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔ (...)

منگل-25 ربیع الاول 1445ہجری، 10 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16387]

4 کوششوں کے بعد... مراکش نے 2030 ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کا اپنا خواب پورا کر لیا

2030 ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی پر مراکش میں زبردست جشن (اے ایف پی)

مراکش جس کا اسپورٹس کا یہ سال ایک غیر مستحکم انداز میں گزرا، لیکن اس کا اختتام  نہایت ہی بہتر انداز میں ہوا کہ جب بدھ کے روز 2030 فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے اسپین اور پرتگال کے ساتھ مراکش کو مشترکہ سہ فریقی بولی میں کامیاب ہونے کا اعلان کیا گیا۔

پچھلے مہینے مراکش کو صوبے الحوز میں آنے والے تباہ کن زلزلے نے پزاروں جانیں لے لیں، جس سے ملک بھر میں دکھ لی لہر پھیل گئی۔ جب کہ 10 ماہ قبل جب مراکش کی قومی ٹیم نے قظر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں اسپین اور پرتگال کو ہرا کر چوتھی پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا تھا، کیونکہ ورلڈ کپ میں کسی افریقی ٹیم کا اب تک کا یہ بہترین نتیجہ تھا جس پر ملک بھر میں اس منفرد کامیابی کا جشن منایا گیا تھا۔

مزے کی بات یہ ہے کہ اب تین ممالک مل کر ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے جو کہ اب تک کا سب سے عجیب ایڈیشن ہوگا۔ یہ پہلی بار ہے کہ ورلڈ کپ ایک براعظم سے شروع ہو گا اور دیگر دو براعظموں میں ختم ہو گا، کیونکہ یوراگوئے، ارجنٹائن اور پیراگوئے پہلے ورلڈ کپ کے آغاز کی 100 ویں سالگرہ منانے کے لیے پہلے 3 میچوں کی میزبانی کریں گے۔

اس کے بعد، پچھلی 4 ​​کوششوں کے بعد اپنا خواب پورا کرنے میں کامیاب ہونے والے مراکش کے ساتھ ساتھ جزیرہ نما آئبیرین میں مقابلوں کا آغاز ہو جائے گا، جیسا کہ اپنی پہلی دو کوششوں میں مراکش کی فائل 1994 میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سامنے شکست کھا گئی اور پھر 4 سال بعد فرانس کے سامنے مات کھا گئی۔(...)

جمعہ-21 ربیع الاول 1445ہجری، 06 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16383]

ایک تاریخی قدم... سعودی عرب 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے امیدوار ہونے کا ارادہ رکھتا ہے

القدیہ اسٹیڈیم آئندہ چند سالوں میں تیار ہو جائے گا (القدیہ)

کل بدھ کے روز سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن نے 2034 ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی کے لیے اپنی امیدواری کے ارادے کا اعلان کیا، جو کہ بین الاقوامی فٹبال فیڈریشن (فیفا) کی جانب سے ایشیا اور بحر اوقیانوس کے ممالک سے میزبانی کے لیے درخواست کرنے کے چند منٹ بعد ہے۔

سعودی فیڈریشن نے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے، "جیسا کہ فیڈریشن فٹ بال کے شائقین کو لطف اندوز کرنے اور شاندار و بے مثال تجربہ فراہم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبے کے تحت اپنی تمام تر صلاحیتوں اور توانائیوں کو بروئے کار لانا چاہتی ہے۔"

سعودی عرب کا یہ اعلان "فیفا" کی جانب سے 2030 کے ایڈیشن کا مراکش، اسپین اور پرتگال میں ہونے کے اعلان کے چند منٹ بعد سامنے آیا ہے، جس کے پہلے تین میچ یوراگوئے، ارجنٹائن اور پیراگوئے میں ہوں گے۔

"فیفا" نے تصدیق کی کہ 2034 ایڈیشن ایشیا یا بحر اوقیانوس کے ممالک میں منعقد کیا جائے گا، چنانچہ ان دونوں خطوں کے ممالک سے امیدواری کے لیے درخواستیں جمع کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا: "مملکت کی 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی کی خواہش اس بات کی عکاس ہے کہ الحمد للہ اس نے اپنی اقتصادی صلاحتیوں اور عظیم تہذیبی و ثقافتی ورثے کے ساتھ ہر سطح پر ایک جامع نشاۃ ثانیہ کے ذریعے وہ مقام حاصل کر لیا ہے کہ یہ مختلف شعبوں میں سب سے بڑے اور اہم ترین عالمی واقعات کی میزبانی کے لیے قیادتی مرکز اور بین الاقوامی مقام بن گیا ہے۔" (...)

جمعرات-20 ربیع الاول 1445ہجری، 05 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16382]

ایشین گیمز میں شاندار کھلاڑی ابکر سعودی عرب کو چوتھے تمغے کا تحفہ دے رہے ہیں

سعودی عرب کے کھلاڑی غزوانی نے 800 میٹر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے (الشرق الاوسط)

سعودی کھلاڑی عبداللہ ابکر نے 19ویں ایشین گیمز (ہانگزو 2022) میں اپنے ملک کے لیے ایک اور تمغے کا اضافہ کیا ہے، جو کہ طاقت کے مقابلوں کے چوتھے روز میں 200 میٹر کی ریس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ہے۔

ابکر نے ریس کے آغاز سے لے کر آخری سیکنڈ تک سب سے آگے رہے، لیکن جاپان کے آیاما کوکی نے صرف 20.60 سیکنڈ کے فرق کے ساتھ ان سے سونے کا تمغہ چھین لیا اور سعودی کھلاڑی ابکر 20.63 سیکنڈ کے فرق کی وجہ سے دوسرے نمبر پر جب کہ یانگ کون ہان نے 20.74 سیکنڈ کے فرق کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔

سعودی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز الفیصل نے کھلاڑی ابکر کو اس کی کامیابی پر مبارکباد دی اور "X" پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی کہ کھیلوں کا مستقبل چاہے وہ عالمی سطح پر ہو یا براعظمی سطح پر ابکر کی کامیابیوں کے سامنے ہے۔

دوسری جانب کھلاڑی عبداللہ ابکر نے ایشیائی کھیلوں میں اپنا پہلا تمغہ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "میں سونے کے تمغے کی خواہش رکھتا تھا، لیکن بہر صورت میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں نے اتنے بڑے فورم پر اپنے ملک و قوم کا نام بلند کرنے میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔" (...)

منگل-18 ربیع الاول 1445ہجری، 03 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16380]

"ایشین گیمز" کے کوارٹر فائنل تک پہنچنے کے لیے سعودی-انڈین ریس

سعودی اولمپک ہینڈ بال ٹیم مقابلوں سے باہر ہو گئی ہے (سعودی اولمپک)

ایشین گیمز میں سعودی عرب کی موجودگی اب بھی مختلف میڈلز جیتنے کی منتظر ہے۔ جب کہ ایشین گیمز کے یہ مقابلے رواں ماہ کی 23 تاریخ سے چینی شہر ہانگزو میں جاری ہیں اور اگلے ماہ اکتوبر کی 8 تاریخ تک جاری رہیں گے۔

الیکٹرانک اسپورٹس ٹیم، جس میں مشعل البراک، نواف السالم، نواف الخویطر، عبدالعزیز المبارک، اجواد وزان اور نواف الجعید شامل ہیں، کو "لیگ آف لیجنڈز"  گیمز کے مقابلے کے کوارٹر فائنل سے باہر کر دیا گیا تھا۔" کیونکہ اس دوران ان کا مقابلہ جنوبی کوریا کی ٹیم سے ہوا جس نے یہ میچ صفر کے مقابلے دو گول سے جیت لیا تھا۔

ہینڈ بال کے مقابلے میں سعودی قومی ٹیم نے ایران کے ساتھ میچ کو 23-23 کے اسکور سے برابر کر کے اس مقابلے کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع گنوا دیا، اور اس طرح جاپانی ٹیم اور رنر اپ ایرانی ٹیم نے گرین ٹیم سے گولز کے فرق کے سبب اس گروپ سے کوالیفائی کر لیا ہے۔

جمعرات-13 ربیع الاول 1445ہجری، 28 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16375]