سعودی "اسپورٹس" کا اپنے الیکٹرانک پلیٹ فارمز کو متحد کرکے ڈیجیٹل تبدیلی کی حمایت کا اعلان

وزارت کھیل اور ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب کا منظر (وزارت کھیل)
وزارت کھیل اور ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب کا منظر (وزارت کھیل)
TT

منگل کے روز، سعودی وزارت کھیل نے جامع حکومتی پروگرام کے اہداف کے مطابق وزارت کے ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے کو سپورٹ کرنے کے لیے کھیلوں کے نائب وزیر بدر القاضی اور ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے گورنر انجینئر احمد الصویان کی موجودگی میں ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

اس معاہدے کا مقصد کھیلوں کے شعبے کے پلیٹ فارمز اور ایپلی کیشنز کو متحد کرنا، سرکاری خدمات کے لیے ڈیجیٹل اخراجات میں کارکردگی کو حاصل کرنا اور وزارت کھیل اور دیگر شعبوں کے درمیان بات چیت کو تیز اور آسان بنانا ہے۔ اس معاہدے سے متعلق مشاورت اور خدمات فراہم کرنے کے علاوہ جامع حکومتی پروگرام کے اہداف کے مطابق ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے کو سپورٹ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ یہ معاہدہ کھیلوں کی وزارت سے منسلک 18 پلیٹ فارمز کو متحد کرتا ہے، تاکہ وہ ایک ہی چھت اور پلیٹ فارم کے تحت کام کریں اور اسپورٹس سرگرمیوں اور اس کی خدمات سے استفادہ کرنے والوں کے کام کو آسان بنایا جا سکے۔ اسی طرح ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے کو بہتر بنا کر اس سے مستفید ہونے والوں کے تجربے کو بہتر کیا جا سکے۔(...)

بدھ-28 صفر 1445ہجری، 13 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16360]

ایران پر ہماری فتح شکوک و شبہات کا جواب ہے: اسماعیل محمد "الشرق الاوسط سے"

قطر کی قومی ٹیم کے کھلاڑی اسماعیل محمد (تصویر: علی خمج)

قطر کی قومی ٹیم کے کھلاڑی اسماعیل محمد نے کہا ہے کہ "ایشین کپ 2023" کے سیمی فائنل میں ایران کا مقابلہ کرنا اگرچہ آسان نہیں تھا لیکن اس میں فتح سب کی محنت اور اعلیٰ کارکردگی کی بدولت ہے۔

 "الشرق الاوسط" کے ساتھ ایک انٹرویو میں اسماعیل محمد نے کہا: "یہ میچ آسان نہیں تھا۔ سب نے دیکھا کہ اس میں کیسا جوش و خروش تھا اور کیسے سنسنی خیرز اختتام ہوا، پہلے ایرانی ٹیم غالب آئی، پھر ہماری ٹیم واپس آئی اور آگے بڑھ گئی۔ "میرے خیال میں یہ کھلاڑیوں کی مضبوط توجہ اور اپنی کارکردگی پر خود اعتمادی کا نتیجہ ہے۔"

 اسماعیل محمد نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: "مجھے لگتا ہے کہ آج ہم نے ان لوگوں کو جواب دیا ہے جو کہتے ہیں کہ قطر کی قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتی۔ آج سب نے دیکھا کہ ٹیم نے کتنی خوبصورت کارکردگی دکھائی۔"(...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]