"ایشین گیمز" کے کوارٹر فائنل تک پہنچنے کے لیے سعودی-انڈین ریس

سعودی اولمپک ہینڈ بال ٹیم مقابلوں سے باہر ہو گئی ہے (سعودی اولمپک)
سعودی اولمپک ہینڈ بال ٹیم مقابلوں سے باہر ہو گئی ہے (سعودی اولمپک)
TT

"ایشین گیمز" کے کوارٹر فائنل تک پہنچنے کے لیے سعودی-انڈین ریس

سعودی اولمپک ہینڈ بال ٹیم مقابلوں سے باہر ہو گئی ہے (سعودی اولمپک)
سعودی اولمپک ہینڈ بال ٹیم مقابلوں سے باہر ہو گئی ہے (سعودی اولمپک)

ایشین گیمز میں سعودی عرب کی موجودگی اب بھی مختلف میڈلز جیتنے کی منتظر ہے۔ جب کہ ایشین گیمز کے یہ مقابلے رواں ماہ کی 23 تاریخ سے چینی شہر ہانگزو میں جاری ہیں اور اگلے ماہ اکتوبر کی 8 تاریخ تک جاری رہیں گے۔

الیکٹرانک اسپورٹس ٹیم، جس میں مشعل البراک، نواف السالم، نواف الخویطر، عبدالعزیز المبارک، اجواد وزان اور نواف الجعید شامل ہیں، کو "لیگ آف لیجنڈز"  گیمز کے مقابلے کے کوارٹر فائنل سے باہر کر دیا گیا تھا۔" کیونکہ اس دوران ان کا مقابلہ جنوبی کوریا کی ٹیم سے ہوا جس نے یہ میچ صفر کے مقابلے دو گول سے جیت لیا تھا۔

ہینڈ بال کے مقابلے میں سعودی قومی ٹیم نے ایران کے ساتھ میچ کو 23-23 کے اسکور سے برابر کر کے اس مقابلے کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع گنوا دیا، اور اس طرح جاپانی ٹیم اور رنر اپ ایرانی ٹیم نے گرین ٹیم سے گولز کے فرق کے سبب اس گروپ سے کوالیفائی کر لیا ہے۔

جمعرات-13 ربیع الاول 1445ہجری، 28 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16375]

"یورپی چیمپئنز لیگ" میں ڈیاز نے ریال میڈرڈ کو لیپزگ کے خلاف مشکل فتح دلائی

ڈیاز کے واحد گول کے بعد ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں کی خوشی کا منظر (اے ایف پی)

یورپی چیمپیئنز لیگ کے 16ویں راؤنڈ کے پہلے مرحلے میں کل منگل کے روز ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی ٹیم جرمنی کے لیپزگ کلب کی ٹیم سے 1-0 گول کے ساتھ بہترین فتح حاصل کر کے واپس لوٹی۔

ابراہیم ڈیاز نے شاندار انفرادی کوشش کے بعد میچ کا واحد گول 49ویں منٹ میں کیا، جب کہ وہ انگلش مڈفیلڈر کھلاڑی جوڈ بیلنگھم کی جگہ کھیل رہے تھے۔

کیونکہ بیلنگھم گزشتہ ہفتہ کے روز ہسپانوی لیگ میں گیرونا کے خلاف اپنی ٹیم کی 4-0 سے فتح کے دوران دائیں ٹخنے میں موچ کے بعد اس میچ سے غائب تھے۔

بیلنگھم ہسپانوی لیگ میں 16 گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں، اسی طرح انہوں نے اس سیزن کے آغاز میں جرمنی کی بوروسیا ڈورٹمنڈ سے رائل رینک میں جانے کے بعد مختلف 29 میچوں میں 20 گول کیے ہیں۔(...)

بدھ-04 شعبان 1445ہجری، 14 فروری 2024، شمارہ نمبر[16514]