4 کوششوں کے بعد... مراکش نے 2030 ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کا اپنا خواب پورا کر لیا

2030 ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی پر مراکش میں زبردست جشن (اے ایف پی)
2030 ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی پر مراکش میں زبردست جشن (اے ایف پی)
TT

مراکش جس کا اسپورٹس کا یہ سال ایک غیر مستحکم انداز میں گزرا، لیکن اس کا اختتام  نہایت ہی بہتر انداز میں ہوا کہ جب بدھ کے روز 2030 فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے اسپین اور پرتگال کے ساتھ مراکش کو مشترکہ سہ فریقی بولی میں کامیاب ہونے کا اعلان کیا گیا۔

پچھلے مہینے مراکش کو صوبے الحوز میں آنے والے تباہ کن زلزلے نے پزاروں جانیں لے لیں، جس سے ملک بھر میں دکھ لی لہر پھیل گئی۔ جب کہ 10 ماہ قبل جب مراکش کی قومی ٹیم نے قظر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں اسپین اور پرتگال کو ہرا کر چوتھی پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا تھا، کیونکہ ورلڈ کپ میں کسی افریقی ٹیم کا اب تک کا یہ بہترین نتیجہ تھا جس پر ملک بھر میں اس منفرد کامیابی کا جشن منایا گیا تھا۔

مزے کی بات یہ ہے کہ اب تین ممالک مل کر ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے جو کہ اب تک کا سب سے عجیب ایڈیشن ہوگا۔ یہ پہلی بار ہے کہ ورلڈ کپ ایک براعظم سے شروع ہو گا اور دیگر دو براعظموں میں ختم ہو گا، کیونکہ یوراگوئے، ارجنٹائن اور پیراگوئے پہلے ورلڈ کپ کے آغاز کی 100 ویں سالگرہ منانے کے لیے پہلے 3 میچوں کی میزبانی کریں گے۔

اس کے بعد، پچھلی 4 ​​کوششوں کے بعد اپنا خواب پورا کرنے میں کامیاب ہونے والے مراکش کے ساتھ ساتھ جزیرہ نما آئبیرین میں مقابلوں کا آغاز ہو جائے گا، جیسا کہ اپنی پہلی دو کوششوں میں مراکش کی فائل 1994 میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سامنے شکست کھا گئی اور پھر 4 سال بعد فرانس کے سامنے مات کھا گئی۔(...)

جمعہ-21 ربیع الاول 1445ہجری، 06 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16383]

"یورپی چیمپئنز لیگ" میں ڈیاز نے ریال میڈرڈ کو لیپزگ کے خلاف مشکل فتح دلائی

ڈیاز کے واحد گول کے بعد ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں کی خوشی کا منظر (اے ایف پی)

یورپی چیمپیئنز لیگ کے 16ویں راؤنڈ کے پہلے مرحلے میں کل منگل کے روز ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی ٹیم جرمنی کے لیپزگ کلب کی ٹیم سے 1-0 گول کے ساتھ بہترین فتح حاصل کر کے واپس لوٹی۔

ابراہیم ڈیاز نے شاندار انفرادی کوشش کے بعد میچ کا واحد گول 49ویں منٹ میں کیا، جب کہ وہ انگلش مڈفیلڈر کھلاڑی جوڈ بیلنگھم کی جگہ کھیل رہے تھے۔

کیونکہ بیلنگھم گزشتہ ہفتہ کے روز ہسپانوی لیگ میں گیرونا کے خلاف اپنی ٹیم کی 4-0 سے فتح کے دوران دائیں ٹخنے میں موچ کے بعد اس میچ سے غائب تھے۔

بیلنگھم ہسپانوی لیگ میں 16 گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں، اسی طرح انہوں نے اس سیزن کے آغاز میں جرمنی کی بوروسیا ڈورٹمنڈ سے رائل رینک میں جانے کے بعد مختلف 29 میچوں میں 20 گول کیے ہیں۔(...)

بدھ-04 شعبان 1445ہجری، 14 فروری 2024، شمارہ نمبر[16514]